17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اماّ ان لوگوں کے لئے عظیم فیضان کا باعث ہیں جو سماج کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ایم ونکیا نائیڈو نےکہا ہے کہ  شری  ماتا امرتا نند مئی دیوی   ان لوگوں کے لئے   عظیم فیضان کا باعث ہیں جو سماج کے لئے کچھ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔    وہ اس تقریب سے خطا ب  کررہے تھے جس میں انہوں نے شری امرتانند مئی دیو ی سے آج یہاں  ملاقات کی اور ان کی دعائیں لیں۔  سپریم کورٹ کے جج  جسٹس وی این  رامانا، راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین  پروفیسر پی جے کورین،   راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل   شری  دیش دیپک ورما ،  نائب صدر جمہوریہ کی سکریٹریٹ کے سکریٹری    ڈاکٹر  آئی وی سبا راؤ   اور دیگر معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  اماّ محبت اور درد مندی  ، بصیرت اور فیضان   ، دانشمندی اور  تحریک   ، قہقہے  اور روشنی    کا ایک نمونہ ہیں۔  وہ ایک ماں کی طرح ہیں جو   اپنی محبت اور اپنا پیار اپنے بچوں میں بانٹتی ہیں۔    انہوں نے کہا کہ اماّ اپنے بچوں کے مابین کوئی تفریق نہیں برتیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ  وہ     عالمی ممتا  کی علامت ہیں جو    ہر چیز کو  قبول کرتی ہیں  اور   اسےا پنی آغوش میں لیتی ہیں، ایک   ایسی زندگی جو صاف ستھری ہے  اور خوشی سے عبارت ہے۔   انہوں نے کہا کہ اماّ   ایک ایسی   مثال ہے  جس کے ذریعہ   محبت اور پیار کو   انسانوں تک پہنچایا جاسکتا ہے   ان کی  صلاحیتیں غیر معمولی اور ان کا  جذبہ مشنری نوعیت کا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More