17 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امتحان کرانے والی قومی ایجنسی این ٹی اے اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے لئے داخلہ امتحانات کا انعقاد کرے گی

Urdu News

نئی دہلی۔ انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بجٹ اعلانیہ 18-2017  کے مطابق مرکزی کابینہ نے 10 نومبر 2017 کو اپنی ایک میٹنگ میں خودمختار اور خودکفیل پریمیئر ٹیسٹنگ آرگنائزیشن کے طور پر امتحان کرانے والی قومی ایجنسی کی تشکیل دینے کو منظوری دی تھی، تاکہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے لئے داخلہ امتحانات کرائے جاسکیں۔ این ٹی اے ابتدا میں ان داخلہ امتحانات کا انعقاد کرے گا جو فی الحال سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے ذریعے منعقد کئے جارہے ہیں۔ امتحانات ایک سال میں دو مرتبہ آن لائن طرز پر کرائے جائیں گے، تاکہ امیدواروں کو اس بات کے لئے مناسب موقع دیا جاسکے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کریں۔ دیہی طلبہ کی ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے این ٹی اے ذیلی –ضلع سطح پر مراکز تلاش کرے گا اور جہاں تک ممکن ہوسکے گا ان طلبہ کو ہینڈس آن تربیت فراہم کرے گا۔

یکم ستمبر 2017 کو ہوئے ایک ورکشاپ میں حکومت ہند کے متعلقہ محکموں اور وزارتوں کے ساتھ ساتھ مرکز اور ریاستی حکومت دونوں کے دیگر فریقوں کے ساتھ کافی صلاح و مشورہ کیا گیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More