18 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امت شاہ نے سی آر پی ایف کے سریع الحرکت فورس (آر اے ایف) کے 27ویں سالانہ اور بہادری کے تمغے دیئے جانے کے لئے منعقدہ تقریبات کی صدارت کی

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے  آج احمد آباد میں سی آر پی ایف کی سریع الحرکت فورس (آر اے ایف) کی 27ویں سالانہ تقریبات کی مہمان خصوصی کے طور پر صدارت کی۔جناب شاہ نے ملک کے لئے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے اپنی جانیں نچھاور کرنے والے جوانوں کےاہل خانہ کو بہادری تمغات بھی پیش کئے۔

AMIT-1image001NLFM.jpg

اس موقع پر اپنی تقریر میں وزیر داخلہ نے  ایک  قابل فخر دستے کی تعمیر میں اپنی خدمات  پیش کرنے والے افسروں اور جوانوں کو  زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے خاص طور پر انڈین پولیس اور پیرملٹری فورسیز کے اُن 34000سے زیادہ  جوانوں کی  شاندار قربانیوں کا ذکر کیا، جنہوں نے ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور  داخلی سلامتی کو برقرار رکھنے کےلئے اپنی خدمات پیش کیں۔ انہوں نے ان بہادر افسروں اور سپاہیوں کے اہل خانہ  کو اپنا خراج عقیدت پیش کیا۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ   شروع میں ہی غیر سماجی  عناصر کو منتشر کر کے فسادات کو روکنے کے لئے آر اےایف کا نام اور اس کی موجودگی ہی کافی ہے۔

جناب شاہ نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے   دفعہ 370 اور 35 اے کوہٹا کر اور کشمیر میں دیرپا امن ک بنیاد رکھ کر ان بہادروں کے ذریعہ دی گئی شاندار  قربانیوں   کے تئیں سچا خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ یہ قدم وقت کی ضرورت تھی تاکہ ریاست میں امن اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے اور ہمارے سپاہیوں کا خون مزید نہ بہے۔ سپاہیوں کی قربانیاں جس چیز کاہم سے تقاضہ کر رہی تھیں کسی بھی  حکومت نے گزشتہ 70برسوں میں ایسا فیصلہ کرنے کی جرأت نہیں ہے۔  جناب شاہ نے ایسے غیر معمول اور حوصلہ مندانہ فیصلے کے لئے  وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کشمیر کے لوگوں کو یقین دلایا کہ  اب امن کے ماحول میں وہاں ترقی کی فضا بحال ہوگی۔انہوں نے  کشمیر میں امن میں رخنہ ڈالنے کی کسی بھی کوشش کا منھ توڑ جواب دینے کے لئے سکیورٹی فورسیز کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

AMIT-2image002L22X.jpg

ایک متحدہ ہندوستان کی تشکیل میں سردار پٹیل  کے تعاون کے لئے انہیں یاد کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ ہندوستانی پولیس صحیح معنوں میں ہندوستانی پولیس تب بنی، جب آزا ہندوستان میں سردار پٹیل نے انڈین پولیس ایڈمنسٹریشن کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مذاہب اور لسانی تنوع والے 130 کروڑ لوگوں پر مشتمل ہمارے ملک میں تنازعات کا ابھرنا  فطری ہے۔ تاہم پولیس اور پیرا ملٹری فورسیز کے جوان اپنے ذاتی تحفظ اور سکیورٹی کی پرواہ کئے بغیر ہمیشہ اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ملک کی داخلی سلامتی برقرار رہے۔

جناب شاہ نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھ کر ملک میں  ترقی کے عمل کو فروغ دینے کا سہرا ہمارے جوانوں کو جاتا ہے، جنہوں نے اس کاز کے لئے گراں قدر قربانیاں پیش کی ہیں۔ ان قربانیوں کی  عزت افزائی کرنے کےلئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے نئی دہلی میں نیشنل پولیس میموریل کو قوم کے نام معنون کیا ہے۔ وزیراعظم 31؍اکتوبر (سردار پٹیل کی جینتی) کو اس یادگار کا لوگو جاری کریں گے۔

جناب شاہ نے ہندوستان کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ جوانوں کی گراں قدر قربانیوں کو فراموش نہ کریں تاکہ ہر ہندوستانی سکون کے ساتھ رہ سکے۔ انہوں نے کہا کہ  ہر ہندوستانی کو ملک کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے کم از کم ایک مرتبہ نیشنل پولیس میوریل کا  دورہ کرنا چاہئے۔  وزیر داخلہ نےکشمیر، لداخ، بھج اور ہندوستان کے ان دیگر مقامات کا ذکر کیا، جہاں سی آر پی ایف کے جوانوں نے قائدانہ کردار ادا کیا اور قوم کے  دفاع میں غیر معمولی حوصلے کا مظاہرہ کیا۔

وزیر داخلہ نے خاص طور پر پارلیمنٹ پر دہشت گردانہ حملے کا ذکر کیا، جہاں سی آر پی ایف کے جوانوں نے انہیں پارلیمنٹ میں داخل ہونےسے روکا اور اس حملے کو ناکام بنایا۔ انہوں نے  لداخ سیکٹر میں تاریخی ‘‘ ہاٹ اسپرنج کنفلکٹ’’ کو بھی یاد کیا، جہاں سی آر پی ایف کے جوانوں نے شدید چینی حملےسے قوم کا بہادری کے ساتھ دفاع کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر ہندوستانی کو یہ جاننا چاہئے کہ اگر یہ  بہادر سپاہی نہ ہوتے تو آج لداخ  ہمارا نہیں ہوتا۔

جناب شاہ نے 2184 سی آر پی ایف جوانوں کی گراں قدر قربانیوں کو یاد کیا اور پولیس و پیرا ملٹری فورسیز کے عملے کو یقین دلایا کہ  ہم وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں ملک کو ‘ نیو انڈیا’ کی شکل دینے کے لئے عزم کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔

آر اے ایف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے جناب شاہ نے کہا کہ   اپنے نظم و ضبط اور حوصلہ مندی کی مثالوں سے اس نے ہندوستان کے لوگوں کے درمیان ایک اعتبار قائم کیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ جنوری 2018 میں موجودہ بٹالین میں 5 مزید بٹالینس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ نریندر مودی کے ذریعہ کئے گئے ایک اقدام  کے تحت میرٹھ میں ایک ٹریننگ اکیڈمی قائم کی گئی ہے، جو فسادات مخالف ا ور بھیڑ کو قابو کرنےسے متعلق کاموں کے لئے پولیس اور پیراملٹری فورس کے عملے کو ٹریننگ دے گی۔ متعدد غیر ملکی پولیس اور مسلح افواج نے بھی اپنے افسروں کو اس ٹریننگ اکیڈمی میں ٹریننگ دلائی ہے، جو کہ ہندوستان کے لئے فخر کی بات ہے۔

وزیر داخلہ نے کہاکہ بات چاہے اقوام متحدہ کے مشنوں کی ہو یا پھر قدرتی آفات کے درمیان لوگوں کو باہر نکالنے کی یا صفائی ستھرائی کے تئیں بیداری مہم چلانے کی بات ہو یا پھر ماحولیات اور  پانی کے تحفظ کی یا طبی کیمپ قائم کرنے کی، آر اے ایف نے زمینی سطح پر لوگوں سے رابطہ بنا کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ جناب شاہ نے خاص طورپر اس فورس کی خواتین افسروں کے تعاون کا اعتراف کیا اور ان 125 خواتین کیڈیٹس کو مبارکباد دی، جنہوں نے لائبیریا میں اقوام متحدہ کے قیام امن مشن  میں حصہ لیا۔ وزیر داخلہ نے اس بات پر فخر کا احساس کیا  یہ ہندوستانی  خواتین کا پہلا دستہ تھا، جس نے اقوام متحدہ کے قیام امن مشن میں حصہ لیا۔

AMIT-3image003B66Y.jpg

اپنی تقریر ختم کرتے ہوئے جناب  امت شاہ نے فخر او ر اطمینان کے ساتھ کہا کہ اس دستے نے کامیابی کے ساتھ لوگوں کی توقعات کی تکمیل کی ہے اور اس مقصد کو    پورا کیا ہے، جس کے لئے اس کا قیام عمل میں آیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More