23.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر کی وزیراعظم سے ملاقات

Lt. Gen H. R. McMaster, U.S. National Security Advisor calls on Prime Minister
Urdu News

نئی دہلی،؍اپریل، امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر نے وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیراعظم نے ٹیلی فون پر صدر ٹرمپ کے ساتھ ہوئی اپنی مثبت گفتگو کو یاد کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی اس گفتگو نے دونوں ملکوں کی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی اہمیت کی توثیق کی اور ہند-امریکہ شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کیلئے تقویت بخشی۔

لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر میک ماسٹر نے وزیراعظم کے ساتھ افغانستان، مغربی ایشیا اور ڈی پی آر کے سمیت توسیع شدہ علاقوں میں سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بارے میں بھی گفتگو کی کہ دونوں ممالک دہشت گردی کے چیلنج سے مؤثر طور پر نمٹنے کیلئے اور علاقائی امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے کیلئے کس طرح مل کر کام کرسکتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More