19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امریکی شہری کو لیہہ سے ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے بچایا

Rescue of US citizen from Leh by IAF Helicopter
Urdu News

نئی دہلی؍ امریکی سفارتخانے نے وزارت دفاع کے ذریعہ 26 ستمبر 2017 کو ہندوستانی فضائیہ سے امریکی شہری محترمہ مارگریٹ ایلن اسٹون کو لداخ میں تلاش کرنے اور انہیں بچانے کی درخواست کی۔ محترمہ مارگریٹ جو لداخ خطے میں ٹریننگ کے لئے گئی تھیں 6 ستمبر سے زخمی ہونے کے سبب لیہہ سے 75 کلو میٹر کے فاصلے پر زنگ چان علاقے میں پھنسی ہوئی تھیں۔ لمبے عرصے سے صحیح دیکھ بھال نہ ہونے کے سبب ان کی حالت کافی ابتر ہو گئی تھی۔ ان کی حالت بہت نازک تھی۔ امریکی حکومت نے آئی اے ایف کو اس سلسلے میں 26 ستمبر 2017 کو دوپہر بعد مطلع کیا۔

آئی اے ایف نے اس صورتحال پر فوری طورپر اور مستعدی سے کام شروع کردیا۔ شام تک محترمہ مارگریٹ کو تلاش کنے کا کام آئی اے ایف کے دو ہیلی کاپٹروں نے وہاں کے شہری انتظامیہ کی مدد سے شروع کردیا گیا اور انہوں نے محترمہ مارگریٹ کو ڈھونڈ نکالا۔ 26 ستمبر کی شام کو سورج غروب ہونے تک محترمہ مارگریٹ کو حفاظت کے ساتھ لیہہ کے اسپتال پہنچادیاگیا اور انہیں تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More