نئی دلّی ، مئی ؍ امریکی کانگریس کے ایک آٹھ رکنی وفد نے محترمہ نینسی پیلوسی کی سربراہی میں آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم نے ا مریکی وفد کے دورہ بھارت کا استقبال کیا ۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے میں امریکی کانگریس کی دو سطحی حمایت کی ستائش کی ۔
وزیر اعظم نے وفد کے ارکان کے ساتھ دو طرفہ ساجھے داری اور باہمی مفاد کے دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ انہوں امریکی کانگریس کے ساتھ ایسے مزید تبادلوں کے اضافے پربھی زور دیا ۔