17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امریکی کانگریس کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

امریکی کانگریس کے وفد نے وزیر اعظم سے ملاقات کی
Urdu News

نئی دلّی ، 21فروری / امریکی کانگریس کے دو پارٹی والے 26 رکنی وفد نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے کانگریس نمائندوں کا ہندوستان آنے پر خیر مقدم کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نئی امریکی انتظامیہ اور کانگریس کے بعد باہمی تبادلوں کی ایک اچھی شروعات ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صدر ڈولنڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنی مثبت گفتگو کا ذکر کیا اور تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عہد کو دوہرایا ، جو گذشتہ ڈھائی سال میں بہت زیادہ گہرے ہوئے ہیں ۔ اس سلسلے میں انہوں نے ہندوستان – امریکی شراکت داری کے لئے کانگریس کی مضبوط دو پارٹی والی حمایت کو تسلیم کیا ۔

وزیر اعظم نے ان شعبوں میں اپنی بصیرت کا اظہار کیا ، جہاں دونوں ملک زیادہ مل کر کام کر سکتے ہیں اور عوام سے عوام کے درمیان رابطوں کو زیادہ سے زیادہ بڑھا سکتے ہیں ، جس سے ایک دوسرے کی خوشحالی میں مدد ملے گی ۔ اس تناظر میں وزیر اعظم نے امریکی معیشت اور معاشرے کو خوشحال بنانے میں با صلاحیت ہنر مند ہندوستانیوں کے رول کا ذکر کیا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More