16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امنگوں سے پُر، تبدیلی کا نظریہ اور سوچ ہندوستان کو دنیا میں سب سے زیادہ پسندیدہ سرمایہ کاری مقام بنا رہی ہے:نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ امنگوں سے پُر، تبدیلی کا نظریہ اور سوچ ہندوستان کو دنیا میں سب سے زیادہ پسندیدہ سرمایہ کاری مقام بنارہی ہے۔جناب نائیڈو مالٹا کے صدر محترمہ میری لوئس کولیریو پریکا کی موجودگی میں ہندوستان مالٹا کاروباری فورم سے خطاب کررہے تھے۔جس کا اہتمام آج مالٹا کے ویلیٹا مقام پر مالٹا چیمبر آف کامرس اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری نے کیا تھا۔ خزانہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب شیو پرتاپ شکلا اور دیگر معزز شخصیتیں بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت تقریباً8 فیصد کی شرح نمو  سے آگے بڑھ رہی ہے اور ہندوستان کا دنیا میں تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شرح نمو اور ترقی سماجی اصلاحات کو نافذ کرنے کے لئے اہم ہیں اور حکومت ہر محاذ پر تبدیلی لانے کے لئے سبھی اقدامات کررہی ہے، جو اس حکومت کا اہم مقصدہے۔

نائب صدر جمہوریہ نےکہا کہ ہندوستان 2025ء تک اپنی معیشت 5ٹریلین ڈالر بنانے کے تئیں پُر عزم ہے اور وہ دنیا میں ہندوستان کو تیسری سب سے بڑی صارف مارکیٹ بنانے جارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے اس سال کاروبار کو آسانی سے کرنے کے عالمی بینک کے  انڈیکس  میں تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیش گوئی کی ہے کہ ہندوستان کی معیشت 19-2018 میں 7 فیصد سے زیادہ کی شرح سے آگے بڑھے گی، جو دیگر بڑی معیشتوں سے آگے رہے گی۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومت ہند نے معاشی اصلاحات کے سلسلے میں بہت سے اقدامات کئے ہیں، جن میں معیشت کا ڈجیٹائزیشن، مالی شمولیت، سامان اور سروسز ٹیکس  (جی ایس ٹی) جیسی ٹیکس اصلاحات شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مالی شمولیت کو حقیقت میں بدلنے کے لئے گزشتہ چار سال کے دوران 326 ملین سے زیادہ افراد نے بینکوں میں کھاتے کھولے ہیں۔ ٹیکس کا دائری وسیع ہوگیا ہے اور ٹیکس پر عمل آوری میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مجھے اس بات پر خوشی اور اطمینان ہے کہ مالٹا اور ہندوستان کے درمیان معاشی تعلقات ایک مثبت سمت کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔ میں اس خطاب میں مالٹا چیمبر آف کامرس اور کنفیڈریشن  آف انڈین انڈسٹری کو ان کی کوششوں کے لئے ستائش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5 سال میں بھارت نے اسٹاک مارکیٹ عندیوں ، غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر اور بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری میں ایک مثبت تبدیلی دیکھی ہے۔ حالیہ پالیسی اصلاحات کے نتیجے میں بھارت میں کاروباری ماحول بہتر ہوا ہے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ  کاری میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر معاشی شعبوں میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے بنیادی ڈھانچے کو تیزی سے وسعت دے رہا ہے اور پچھلے  سال کے مقابلے 18-2017ء میں 9829 کلو میٹر قومی شاہراہیں تعمیر کی گئیں، جبکہ پچھلے سال 8231 کلو میٹر قومی شاہراہیں تعمیر کی گئی تھیں۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ میک اِن انڈیا، اسکل انڈیا، ڈیجیٹل انڈیا، اسمارٹ سٹیز اور اسٹارٹ اَپ انڈیا جیسے حکومت ہند کی جانب سے کئے گئے پالیسی اقدامات نے نئے مواقع پیدا کردیئے ہیں۔

بھائیو بہنو! ہندوستان اور مالٹا کہ ایک صدی پرانے تجارتی تعلقات رہے ہیں۔ اب ہم کو اسے اگلی سطح تک لے جانے کی ضرورت ہے۔ مالٹا ایک ایسا ملک ہے جہاں جہازوں کی آمدو رفت ہوتی  ہے اور یہ ایک مالی سینٹر کے ساتھ آئی سی ٹی اور آر اینڈ ڈی مرکز ہے۔ہندوستان میں کاروباری گھرانے نئے اور ابھرتے ہوئے مواقع پر ضرور غور کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ مالٹا کی کمپنیاں صحت ، بحری ٹرانسپورٹ، فلمیں، دوا سازی ، سفر اور سیاحت کے سیکٹروں میں سرمایہ کاری کرنے پر غور کرسکتی ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں ملکوں کے صنعت کار ایک نیا رجحان پیدا کریں گے، جس سے ہمارے دونوں ملکوں کی معیشتیں تیزی کے ساتھ آگے بڑھیں گی۔

ہم مالٹا کے وزیر خارجہ جناب کارمیلو ابیلا کے ہندوستان کے حالیہ دورے کی ستائش کرتے ہیں جو انہوں نے انڈیا یوروپ 29 کاروباری فورم میں شرکت کے سلسلے میں کیا تھا۔ اس سے مختلف سیکٹروں میں تجارتی امکانات کا پتہ لگانے کے لئے ایک بڑے کاروباری وفد کے لئے ہندوستان آنے کی راہ ہموار ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ مالٹا صدر میری لوئس کولیریو کی سربراہی میں آنے والے سالوں میں اپنے تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More