نئی دہلی، امور داخلہ و امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج جموں میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور بھارت سرکار نیز جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ جموں و کشمیر میں سکیورٹی کی صورت حال کا جائزہ لیا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے سکیورٹی کی صورت حال میں بہتری، 2018 میں ہوئے 417 دہشت گردانہ واقعات کے کم ہوکر 2021 میں 229 رہ جانے اور 2018 میں شہید ہوئے حفاظتی دستوں کے جوانوں کی تعداد 91 سے کم ہوکر 2021 میں 42 رہ جانے کی ستائش کی۔ جناب امت شاہ نے دہشت گردوں کے خلاف سرگرم مہم چلانے اور انھیں محفوظ پناہ گاہ یا مالی مدد سے محروم کئے جانے پر زور دیا۔ انھوں نے حفاظتی دستوں اور پولیس کو مؤثر دہشت گردی مخالف مہم اور جیلوں سے دہشت گردوں کی نگرانی کی سرگرمیوں کے لئے حقیقی وقت پر مبنی تال میل (ریئل ٹائم کورآرڈنیشن) کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ وزیر داخلہ نے نارکو دہشت گردی کو روکنے کے لئے جموں و کشمیر میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو مزید مضبوط کرنے کی ہدایت دی۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے پرامن و خوش حال جموں و کشمیر کے خواب کو عملی دینے کے لئے سرحد پار سے صفر دراندازی کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کو پوری طرح سے ختم کرنے کے لئے سکیورٹی گرڈ کو مزید مضبوط کیا جانا چاہئے۔