نئی دلّی ، امور داخلہ کی وزارت کی پہل ‘‘ وطن کو جانو ’’ میں شرکت کرنے والے جموں و کشمیر کے نو جوانوں نے آج ( 20 فروری ، 2018 ء ) یہاں راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریۂ ہند ، جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے اس بات کو بطور خاص نوٹ کیا کہ ان نو جوان شرکاء نے آگرہ ، جے پور ، اجمیر اور نئی دلّی سمیت متعدد شہروں کا دورہ کیا ہے ۔ علاوہ ازیں ، ان نو جوانوں کو ملک میں مختلف قسم کے افراد سے ملنے کے علاوہ متنوع ثقافتوں کو دیکھنے کا بھی موقع ملا ۔ بلاشبہ ، انہیں اپنے ہم وطنوں کے پیار اور محبت کا احساس ہوا ہو گا ۔
صدر جمہوریہ ہند نے ملکی سطح کے مختلف مسابقتی امتحانوں اور کھیلوں میں اہم حصولیابیاں حاصل کرنے والے جموں و کشمیر کے طلباء اور نوجوانوں کی مثالیں پیش کیں ۔ انہوں نے کہا کہ پورے ملک کو جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے نو جوان افراد کی صلاحیت و قابلیت پر فخر ہے ۔ علاوہ ازیں ، پورا ملک ان کی قابلیتوں اور صلاحیتوں کی تعریف کرتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قابلیت انہیں بڑی کامیابی کی طرف لے جائے گی۔