19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امور داخلہ کے وزیر مملکت ہنس راج گنگا رام اہیر نے بھگت سنگھ ، راج گرو اور سکھ دیو کے یوم شہادت پر منعقد ایک تقریب میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی، امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر نے آج یہاں بھگت سنگھ ، راج گرو اور سکھ دیو کے یوم پیدائش پر منعقد ایک تقریب میں شرکت کی ۔

 اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ بھگت سنگھ ، راج گرو اور سکھ دیو ہم سبھی کے لئے تحریک کا باعث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم جس آزادی کے مزے لے رہے ہیں اس کو حاصل کرنے کے لئے بہت سے لوگوں نے قربانیاں دی تھیں ، ان کی قربانیاں بے کار نہیں گئیں اور نہ ہی رائیگاں جانے دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوم شہادت پر ان سبھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ انہوں نے 1857 کی  جدو جہد آزادی اور تحریک کے بارے میں بات کی۔

جناب اہیر نے کہا کہ یہ ان کی یہ خوش قسمتی ہے کہ وہ  آج یہاں  مجاہدین آزادی کے کنبوں کے درمیان موجود ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم  مجاہدین آزادی کے کنبوں کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ان کنبوں  کی  مانگوں کا ایک میمورنڈم ملا ہے ہم ان کی مانگوں پر غور کریں گے۔ ان کی مانگوں میں ان کے بچوں کے لئے تعلیم کی بہتر سہولیات کی فراہمی اور دلی میں ان کے قیام کے لئے مجاہدین آزادی کا ایک بھون قائم کرنے کی مانگ شامل ہے۔

پارلیمنٹ کے ارکان جناب پرسنّا کمار پتا سانی ، جناب  پرسنّا آچاریہ اور جناب نتیہ نند رائے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More