21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

امپھال میں ساتویں خواتین سائنس کانگریس کا افتتاح

Urdu News

نئی دہلی۔ ادارہ جاتی انتظامات کے اندر رہتے ہوئے اختراعی طریقہ سے خواتین کو بااختیار بنانے کی ضرورت کا اظہار کرتے ہوئے مغربی بنگال کے گورنر جناب کیسری ناتھ ترپاٹھی نے زور دے کر کہا کہ خواتین کو قومی ترقی کے دھارے میں لانے کی ضرورت ہے ۔ آج امپھال میں جاری انڈین سائنس کانگریس کے 105 ویں اجلاس میں ساتویں خواتین سائنس کانگریس کا افتتاح کرتے ہوئے جناب ترپاٹھی نے کہا کہ سائنس و ٹکنالوجی میں خواتین کی نمائندگی توقعات سے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مناسب تعلیم ، ترغیب اور انسانی وسائل کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ جناب ترپاٹھی نے کہا کہ‘‘ اختراعی سائنسی سرگرمیوں  اور مربوط عمل پر مبنی خواندگی کے ذریعہ خواتین کو بااختیار بنایا جاسکتا ہے ۔ ساتویں خواتین سائنس کانگریس ملک کی تعمیر کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ ’’

اپنے افتتاحی خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ادیہ پرساد پانڈے نے کہا کہ خواتین نے نہ صرف اچھے سائنسداں ہونے کا ثبوت دیا ہے بلکہ اپنے خاندان اور معاشرے کو علم کی روشنی سے بھی منور  کیا ہے ۔ جناب پانڈے نے کہا کہ سائنس و ٹکنالوجی کے ذریعہ ان لوگوں تک پہنچنا جن لوگوں تک پہنچا نہیں گیا ہے ، کا مطلب ہے ان علاقوں تک پہنچنا جہاں تک پہنچا نہیں گیا ہے ، ساتھ ہی تحقیق کے ان شعبوں تک پہنچنا جن میں بہت زیادہ کام نہیں ہوا ہے ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انڈین سائنس کانگریس ایسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری پروفیسر پی پی ماتھر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹکنالوجی کے شعبہ میں خواتین کی شرکت مزید بڑھانے کی ضرورت ہے ۔  انہوں نے خواتین کی شراکت میں اضافے کے لیے رہنما خطوط تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ وزارت سائنس و ٹکنالوجی کی نمائندگی کرتے ہوئے ، سائنٹسٹ  ایف محترمہ نمیتا گپتا نے کہا کہ وزارت نے سائنس و ٹکنالوجی کے شعبہ میں تحقیق کے لیے خواتین کی حوصلہ افزائی کی غرض سے دسمبر 2017 میں ہند-امریکہ فیلوشپ کا آغاز کیا ہے ۔

مغربی بنگال کے گورنر نے اس  موقع خواتین سائنس کانگریس ایک سونیئر بھی جاری کیا ۔

پہلی خواتین سائنس کانگریس 2012 میں منعقد ہوئی تھی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More