17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انتخابی بندوبست کے مختلف پہلوؤں پر ای سی آئی کے ذریعے قائم کردہ ورکنگ گروپ کی اہم سفارشات پر رائے ؍ مشورے دینے کی آخری تاریخ میں توسیع

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کے انتخابی کمیشن نے 7 مارچ 2020 کو انتخابی بندوبست کے مختلف پہلوؤں پر قائم کردہ ورکنگ گروپ کی اہم سفارشات پر تمام شہریوں اور متعلقہ فریقوں سے ان کی رائے ؍ مشورے طلب کیے تھے، جس کی آخری تاریخ 31 مارچ 2020 تھی۔

ملک میں کووڈ – 19 پر قابو پانے کی خاطر لاک ڈاؤن کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر آخری تاریخ میں توسیع کے لئے کچھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ کمیشن نے اس پر غور کرتے ہوئے ان آراء کی وصولی کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 30 اپریل 2020 کردیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More