19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انجینئرنگ سروسز (مین) امتحان 2020 کے نتائج

Urdu News

نئی دہلی:انجینئرنگ سروسز (مین) امتحان 2020 کے تحریری حصے جس کا انعقاد یو پی ایس سی نے  18 اکتوبر 2020 کو کرایا تھا نتائج کی بنیاد پر مندرجہ ذیل  رول نمبر والے امیدوار انٹرویو / پرسنیلٹی ٹیسٹ  میں کامیاب ہوئے ہیں۔

  1. ان امیدواروں کی امیدواری سبھی پہلوؤں سے اہل پائے جانے کی بنیاد پر عارضی ہے۔ امیدواروں کو  پرسنیلٹی ٹیسٹ کے وقت عمر ، تعلیمی قابلیت، برادری ، معزوری  ( جہاں کہیں ضروری ہو) وغیرہ سے متعلق اپنے دعوؤں کے ثبوت کے طور پر اصل سرٹیفکیٹ دکھانے ہوں گے۔ لہذا ان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے تجربے تیار رکھیں اور پرسنلٹی ٹیسٹ میں شامل ہونے سے پہلے اہم ہدایات کے مطابق سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہونے سے پہلے اپنے سرٹیفکیٹ تیار رکھیں ۔
  2.  انجینئرنگ سروسز کے امتحان 2020 کے ضابطوں کے مطابق ان سبھی امیدواروں کو تفصیلی درخواست فارم ڈی اے ایف  لازمی طور پر بھرنا ہوگا۔ یہ فارم کمیشن کی ویب سائٹhttps://upsconline.nic.inپر 24.12.2020 سے 05.01.2021 کی شام 6 بجے تک دستیاب رہے گا۔ اس ویب سائٹ پر ڈی اے ایف بھرنے اور اسے کمیشن میں  آن لائن داخل کرنے سے متعلق اہم ہدایات بھی دستیاب ہو ں گی۔
  3.  انجینئرنگ سروسز امتحان 2020 کے ضابطوں کے ساتھ ویب سائٹ پر ڈی اے ایف بھرنے سے متعلق ہدایات دستیاب ہوں گی جنہیں انٹرویو کے وقت دکھائے جانے والے  سرٹیفکیٹ کے سلسلے میں دھیان سے پڑھا جانا چاہیے۔ امیدوار اپنی عمر ، تاریخ پیدائش، تعلیمی اہلیت ، برادری (ایس سی / ایس ٹی / او بی سی / ای ڈبلیو ایس) اور معزوری کا سرٹیفکیٹ نہ داخل کرنے کا بذات خود ذمہ دار ہوگا۔
  4. انٹرویو کی تاریخ کے بارے میں امیدواروں کو مقررہ وقت کے اندر اندر معلومات فراہم کر دی جائے گی۔ البتہ انٹرویو کی صحیح تاریخ کے بارے میں امیدواروں کو ای -سمن لیٹر کے ذریعے جانکاری فراہم کر دی جائے گی۔ رول نمبر کے مطابق انٹرویو کی تاریخیں بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب کر دی جائیں گی۔ امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں تازہ جانکاری کے لیے کمیشن کی ویب سائٹ (https://upsc.gov.in)سے لنک کریں۔
  5. امیدواروں کو بتائے گئے پرسنلٹی ٹیسٹ کی تاریخ اور وقت کے بارے میں کسی تبدیلی کی درخواست پر کسی بھی حالت میں  غور و خوض نہیں کیا جائے گا۔
  6. جن امیدواروں نے کامیابی حاصل نہیں کی ہے ان کی مارک شیٹ کمیشن کی ویب سائٹ پر حتمی نتائج  جاری کرنے کے بعد اپ لوڈ کی جائے گی۔  اور یہ مارک شیٹ اس ویب سائٹ پر 30 دن تک دستیاب رہے گی۔
  7. امیدوار اپنے رول نمبر اور تاریخ پیدائش بتانے کے بعد مارک شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ مارک شیٹ کی چھپی ہوئی  / ہارڈ کاپیز ، امیدواروں کو ان کی خصوصی درخواست  پر یو پی ایس سی کی طرف سے جاری کی جائے گی جس کے لیے انہیں اپنے پتے والے ایک  مہر بند لفافہ  بھیجنا ہوگا،  جس  پر امیدوار کا پتہ لکھا ہونا چاہیے۔  چھپی ہوئی مارک شیٹ حاصل کرنے کے خواہشمند امیدوار کمیشن کی ویب سائٹ پر ، دکھائے جانے کے 30 دن کے اندر اندر درخواست دیں۔  اس کے بعد اس طرح کی کوئی درخواست قبول نہیں کی جائے گی۔
  8. نتائج یو پی ایس سی کی ویب سائٹ https://upsc.gov.inپر دستیاب ہوں گے۔
  9. یونین سروس پبلک کمیشن نے اپنے کیمپس میں سہولت کا ایک مرکز قائم کیا ہے۔ امیدوار اپنے امتحان یا نتائج کے بارے میں معلومات یا وضاحت کام کاج کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان حاصل کر سکتے ہیں۔  یہ معلومات بذات خود ان ٹیلیفون نمبر وں پر23388088, (011)-23385271/23381125/23098543حاصل کی جا سکتی ہیں۔
  10. اگر کسی امیدوار کو آن لائن تفصیلی درخواست فارم بھرنے میں کوئی مشکل پیش آتی ہے تو وہ اس ٹیلی فون نمبر پر23388088/23381125 ایکسٹینشن نمبر 4340/4331 پر سبھی کام کاج کے دنوں میں صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔

یو پی ایس سی امتحان کے حال کے کیمپس میں موبائل فون پر پابندی عائد ہے۔

نتائج کے لیے یہاں کلک کریں :

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More