17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انجینئرنگ سروس امتحان 2019

Urdu News

نئی دہلی، انجیئنرنگ سروسز  ( ابتدائی)   تحریری  امتحان 2019  کے نتائج کی بنیادی پر ،  یونین پبلک سروس کمیشن  (یو پی ایس سی)  نے 6 جنوری 2019 کو کرائے تھے ، دئے گئے رول نمبر والے امیدوار  انجینئرنگ سروسز  (مین )  امتحان  2019  کے لئے اہل قرار دئے گئے ہیں۔ یہ نتائج  یوپی ایس سی کی ویب سائٹ:https://upsc.gov.in پر دستیاب ہیں۔

ان امیدواروں کی  امیدواری  امتحانات کے تمام مرحلوں کے لئے عبوری  سمجھی جائے گی جب تک کہ وہ  اہلیت کی تمام مقررہ شرائط کو پورا نہیں کرتے۔ جن امیدواروں کو اہل قرار دیا گیا ہے ، انہیں 30 جون  2019  کو  منعقد ہونے والے  انجینئرنگ سروس (مین)  امتحان 2019  میں شامل ہونا ہوگا۔ اہل قرار دئے گئے امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ  ریلوے کی وزارت  کی جانب سے  26  ستمبر 2018  کو  امتحانات کے نوٹس نمبر 01/ 2019 کے ضابطوں کو اچھی طرح دیکھ لیں جو  ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ امیدوار  کمیشن کی ویب سائٹ  سے  انجینئرنگ سروس (مین)  امتحان 2019  کے انعقاد  سے تین ہفتے پہلے  اپنا  ای-ایڈمٹ کارڈ  ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔  امیدواروں کو  اطلاع دی جاتی ہے کہ انجینئرنگ سروس (ابتدائی )  امتحان 2019  کے نمبروں اور کٹ آف  مارکس  کو  کمیشن کی ویب سائٹ  پر  انجینئرنگ سروسز   امتحان 2019 کی تمام کارروائی پوری ہونے کے بعد  ڈالا جائے گا۔ انجینئرنگ سروسز (مین )  امتحان  2019  کے لئے  سینٹر  ؍ ڈسپلن میں تبدیلی کی کسی درخواست کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جائے گی ۔

یونین پبلک سروس کمیشن کا اس کے کیمپس میں سہولتی  کاؤنٹر موجود ہے ۔ امیدوار امتحان  ؍ نتائج  سے متعلق  کسی بھی قسم کی معلومات  ؍  وضاحت  کام کے دنوں میں  صبح 10 بجے سے شام  5 بجے تک بذات خود  حاصل کرسکتے ہیں۔ یا  ٹیلی فون نمبر  : 23388088, (011)-23385271/23381125/23098543پر کال کرکے حاصل کرسکتے  ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More