19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اندرا۔ 2017 کی ا فتتاحی تقریب

Opening Ceremony of Indra-2017
Urdu News

نئی دہلی۔ روس کے ولادیو سٹوک میں آج صبح بھارتی ٹاسک فورس کمانڈر میجر جنرل این ڈی پرساد اور روسی فیڈریشن کے ایسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سولومتن نے (تینوں خدمات پر مشتمل) مشق اندرا۔2017 کی شاندار تقریب کا افتتاح کیا۔ اس افتتاحی تقریب میں میجر جنرل این ڈی پرساد اور لیفٹیننٹ جنرل سولومتن نے فوجی دستوں کامعائنہ کیا جس کے بعد دونوں اطراف کی تینوں خدمات کےفوجی دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ افتتاحی تقریب میں ہندوستانی فوجی دستوں نے انتہائی حیرت میں ڈالنے والی روایتی مارشل آرٹس کے کرتبوں کا شاندار لوک رقصوں کامظاہرہ کیا۔ جب کہ روس کی جانب سے روسی فیڈریشن ایئر فورس کے چار لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کیا اور ہوا میں کرتب دکھائے۔

اس موقع پر اپنے افتتاحی خطبے میں ہندوستانی ٹاسک فورس کے کمانڈر میجر جنرل این ڈی پرساد نے کہا کہ دونوں ممالک کی جانب سے پہلی مرتبہ تینوں خدمات پر مشتمل( ٹرائی سروس) فوجی مشق کی پہل کی گئی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان جاری متحرک ہند۔ر وسی اسٹریٹیجک شراکت داری کی عکاسی کرتی ہے اور اس سے روسی اور ہندوستانی دونوں ملکوں کی ا فواج کے دراندازی کے خلاف مہموں میں عملی تجربے سے دونوں ممالک کو فائدہ ہونے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی افواج کو ایک دوسرے سے مزید سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس موقع پر روسی فیڈریشن کے ایسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کے سربراہ جنرل سولومتن نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس ٹرائی۔ سروس مشق سے دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان رشتوں کو مزید مستحکم ہونے کے ساتھ دونوں عظیم ممالک کے درمیان آپسی تعاون وسیع تر ہوگا۔

ٹرائی سروس اوبزرور(مشاہد) ڈیلیگیشن کے رہنما لیفٹیننٹ جنرل جے ایس نیگی نے نامہ نگاروں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلی مرتبہ منعقدہ تینوں افواج پر مشتمل مشق آپسی تعاون کی سمت میں ایک اہم قدم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی رشتوں کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک اہم میل کاپتھر ہے۔ انہوں نے اعتماد کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ دس روز تک جاری رہنے والی دونوں دفاعی افواج کے درمیان اس مشترکہ ٹریننگ کے نتیجے میں دونوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل ہوگا اور دونوں اطراف سے بہترین مشقوں/ پریکٹسوں سے دونوں ممالک کی ا فواج میں آپسی اعتماد کو مزید فروغ ملے گا۔ افتتاحی تقریب کے بعد روس کی جانب سے ایک بڑی ضیافت کااہتمام کیاگیا۔ اس دوران دونوں اطراف سے غیر رسمی ماحول میں تبادلہ خیال ہوا اور ایکسر سائز اندرا 2017 کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے مشق میں پیشہ وارانہ طریقے سے حصہ لینے کا عزم کیاگیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More