16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اندرون ملک ڈیزائن اور تیار کردہ انتہائی خالص آکسیجن کنسٹریٹر ہندستان کے اسپتالوں کو فراہم کرایا جا رہا ہے

Urdu News

اندرونِ ملک ڈیزائن کیا ہوا آکسیجن کنسنٹریٹر، جس میں انتہائی خالص آکسیجن کی سپلائی یقینی کو  بنایا گیا ہے،اب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ ایک ہندستانی اسٹارٹ اپ نے مناسب قیمت والے اس آکسیجن کنسنٹریٹر ڈیزائن کے ساتھ تیار کیا ہے جو بہ آسانی ادھر سے ادھر لے جایا جا سکتا ہے۔ ملک کے مختلف اسپتالوں میں سپلائی کرنے کے لیے اب ان کنسنٹریٹر کی مینوفیکچرنگ شروع ہو گئی ہے ۔

کووڈ 19- کے علااج میں مریض کے آکسیجن کی مطلو بہ حد اایک بڑا چیلنج ہوتا ہے ۔ خاص طور سے دوسری لہر میں ہندستان کے طبی آلات کی تیاری کرنے والوں اور اندرونِ ملک کمپنیوں نے یہ چیلنج قبول کیا اور وینٹی لیٹرز، پورٹیبل تنفس کے آلات اور متلقہ آلات کے جدید ڈیزائن سامنے لائے ۔

موہائی میں قائم وال نٹ میڈیکل گریڈ آکسیجن کنسنٹریٹر بنائے جو PSA ٹکنا لوجی پر مبنی ہیں اور اس کی آکسیجن 96فی صد خالص ہے۔ PSA ٹکنا لوجی ایک غیر کرایوجنیک انٹر سیپریشن عمل ہے جو عام طو ر پر تجاری مقاصد کے تحت استعمال کیا جاتا ہے ۔ کووڈ 19-کے مریضوں یا سانس کی دوسری بیماریوں میں یہ دو چیز یں بہت اہم ہوئی ہیں۔

کمپنی کو نیشنل سائنس اینڈ ٹکنالوجی انٹر پرینٹر شپ ڈیولپمنٹ بورڈ (NSTEDB) کی CAWACH گرانٹ کے تحت کے زریعے مدد کی گئی اور انہوں نے ایک سال کے اندر عالمی درجے کے آکسیجن کنسنٹریٹر بنائے جس سے در آمد پر انحصار کم کیا جا سکے گا ۔

وال نٹ میڈیکل آکسیجن کنسنٹریٹر مریضوں کے لیے محفوظ، بجلی کے لیے محفوظ، EMC کی جانچ کی گئی ہے اور آکسیجن کنسنٹریٹرز  کے عالمی معیارات کے تحت اسے جانچا گیا ہے ۔

اس کا پورا ڈیزائن ، تمام الیکٹرونک کی تیاری، مولڈنگ کنٹرول، سسٹم اور تمام کل پرزے اور  لواز مات ہندستان میں ہی تیار کیے گئے ہیں۔  فی الحال یہ ہندستان کے مختلف گورمنٹ، ڈیفینس، ملٹری اسپتالوں میں سپلائی کیا جا رہا ہے اور ملک بھر میں عام لوگوں کے لیے بھی دستیاب ہے ۔

سائنس اور ٹکنا لوجی محکمے کی جانب سے مدد کی وجہ سے انہیں پانچ لیٹر اور دس لیٹر ماڈل  تیار کرنے اور جاپان ، امریکہ اور چین کے معیارات سے مقابلہ کرنے میں آسانی ہوئی۔  آئی آئی ٹی دہلی کی انکیوبیشن ٹیم نے ان کے ساتھ کام کیا اور ٹکنالوجی کو کامیابی کے ساتھ عمل میں لائیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More