17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت بچوں میں پیشہ ورانہ تعلیم کو فروغ دینے کیلئے اسکولی تعلیم کو پیشہ ورانہ بنانے کی اسکیم کا نفاذ کر رہی ہے:رمیش پوکھریال نشنک

Urdu News

نئی دہلی: انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک نے آ ج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت اسکولی تعلیم کے لئے ایک مربوط اسکیم سمگرشکشہ کی نگرانی میں اسکول کی تعلیم کو پیشہ ورانہ بنانے کی اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت   عام تعلیم کے ساتھ 9ویں سے12ویں کلاسوں کے لئے پیشہ ورانہ مضمون کی گنجائش رکھی گئی ہے تاکہ مختلف پیشوں کے لئے لازمی قابل روزگاراور پیشہ ورانہ مہارت فراہم کی جا سکے۔ 19-2018 تک یہ اسکیم 8654اسکولوں میں نافذ کی گئی ہے، جن میں 10لاکھ سےزیادہ طلبہ کا اندراج ہے۔

تعلیمی تحقیق اور تربیت کی نیشنل کونسل این سی ای آر ٹی نے مختلف مرحلوں میں معیشت، اکاؤنٹنسی اوربزنس اسٹڈیز کی  اپنے نصابی کتابوں میں سامان اورخدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) پر بنیادی متن شامل کئے ہیں۔اسکولی تعلیم کے مختلف مرحلوں کے لئے این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں میں  پہلے ہی  ہندوستانی قانون اور آئین کی بنیادوں سے تعلق رکھنے والے متن کو شامل کیا ہے۔ این سی ای آر ٹی نے اسکولی تعلیم میں اساتذہ اورطلبہ کےلئے انفارمیشن اور کمیونکیشن ٹیکنالوجی نصاب بھی تیار کیاہے۔ اس نصاب کےحصے کے طور پر سماجی اور انٹرنیٹ کے استعمال سے متعلق سماجی اور اخلاقی معاملات  سے نمٹاگیا ہے۔نصاب میں توجہ اس بات پر دی گئی ہے کہ طلبہ اور اساتذہ کےذریعہ ویب اسپیس کا استعمال محفوظ طریقے سے ہو۔

سمگرشکشہ کی نگرانی میں اسکولی تعلیم کو پیشہ ورانہ بنانے کی اسکیم تمام ریاستوں اور مرکز کے انتظام والے علاقوں میں نافذ کی گئی ہے۔ تعلیم آئین کی کنکرنٹ لسٹ میں ایک سبجکٹ ہےاوراسکولوں کی اکثریت ریاستی سرکاروں کے دائرہ اختیار میں آتی ہے۔ یہ ریاست اور مرکز کےزیرانتظام علاقے کی سرکار پر ہے کہ وہ  این سی ای آر ٹی کی ایسی ماڈل نصابی کتابیں اپنائیں، جن میں جی ایس ٹی سے متعلق متن اور بنیادی قانونی ضابطے ہوں اور اساتذہ اور طلبہ کے لئے آئی سی ٹی نصاب ہو۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More