17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت ماتری بھاشا دیوس منائے گی

Urdu News

نئی دہلی، انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت ملک بھر میں 21 فروری کو ماتری بھاشا دیوس منائے گی۔ نائب صدرجمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو اس روز نئی دہلی میں منعقد ہونے والی خاص تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ انسانی وسائل کے فروغ کے  مرکزی وزیر جناب رمیش پوکھریال نشنک اس موقع پر اعزازی مہمان ہوں گے۔ جبکہ ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیرمملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور انسانی وسائل کے فروغ کے وزیرمملکت جناب سنجے دھوترے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔اس پروگرام کاموضوع ہے ہماری کثیر لسانی  وراثت کاجشن منایا جانا ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کی عکاسی کرنا۔

 انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت تعلیمی اداروں اور لسانی اداروں کے ساتھ گزشتہ تین سال سے ماتری بھاشا دیوس کاجشن منارہی ہے اس سال بھی تعلیمی ادارے، فن تقریر، بیت بازی، گانے ، مضمون نگاری کے مقابلے  ، مصوری مقابلے، موسیقی اور ڈرامے پیش کئے جانے ، نمائشوں اور آن لائن وسائل  اور سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کثیر لسانی معاشرے کی معاشی سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کاپتہ لگانے کے لئے پروگرام کے علاوہ کم از کم دو زبانوں یا اس سے زیادہ زبانوں میں ہندوستان کی لسانی اور گونا گوں دولت کو نمایاں کرنے والی نمائشوں کا اہتمام کریں گے۔

 انٹر نیشنل مدر لینگویج ڈے یعنی مادری زبان کا بین الاقوامی دن ہر سال پوری دنیا میں منایا جاتا ہے جو یونیسکو کے پروگراموں کا ایک حصہ ہےاور 21فروری کو منایا جاتا ہے تاکہ لسانی اور ثقافتی تنوع اور کثیر لسانیت کی بیداری کو فروغ دیا جاسکے۔یونیسکو نے17 نومبر 1999 میں پہلی بار اس کا اعلان کیا تھا پھر 2008 میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے ذریعہ اسے باقاعدہ تسلیم کیا گیا۔ بعد میں اس کے ممبروں سے کہا گیا کہ وہ دنیا کے عوام کے ذریعہ استعمال کی گئیں تمام زبانوں کے تحفظ کو فروغ دیں۔

ہمارا ملک بے مثال لسانی اور ثقافتی تنوع کاحامل ہے اور  اس بات کی تجویز کی گئی کہ 21 فروری 2020 کو ایسے پروگرام  ہندوستان میں منائے جائیں جو ہماری زبانوں اور اس کے استعمال اور ادب سے جڑی تنوع کو فروغ دیتے ہیں  ۔ لہذا یہ فیصلہ کیاگیا ہے کہ ہر سال 21 فروری 2020کو ماتری بھاشا دیوس منایاجائے تاکہ مادری زبان کے استعمال کو فروغ دیاجاسکے اور مندرج دیل مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔

  • ہمارے ملک کی لسانی تنوع کو اجاگر کرنا۔
  • نہ صرف متعلقہ مادری زبان کے استعمال کو فروغ دینا بلکہ دیگر ہندوستانی زبانوں کے استعمال کی بھی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • ہندوستان میں ثقافتوں کی گونا گونیت  اور ادب ، دستکاری  پرفارمینگ ،  آرٹ اسکریپٹ  اور تخلیقی  اظہار کی دیگر شکلوں کو سمجھنا اور ان کی  طرف توجہ مبذول کرنا ۔
  •  کسی بھی شخص کی مادری زبان کے علاوہ دیگر زبانوں کو سیکھنے کی حوصلہ افزائی کرنا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More