17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت نے نائب صدر جمہوریہ کے مشورے پر عمل کے لیے رضامندی کا اظہار کیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی حکومت نے نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو کے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف انڈین لینگویجز (سی آئی آئی ایل)، میسورو میں واقع کلاسیکی تیلگو میں مطالعے کے لیے مہارت کے مرکز کو کسی تیلگو بولنے والی ریاست میں منتقل کرنے کے مشورے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر نے نائب صدر جمہوریہ کو مطلع کیا ہے کہ ان کی وزارت ان کے مشورے پر عمل کرنے کے لیے رضامند ہے۔

وزارت جلد ہی کلاسیکی تیلگو میں مطالعے کے لیے مہارت کے مرکز کو کسی تیلگو ریاست میں منتقل کرنے کے بارے میں اپنی رضامندی سے آندھراپردیش اور تلنگانہ ریاست دونوں کو مطلع کرے گی۔ اور زمین اور عارضی انتظام سے متعلق دونوں ریاستوں کی تجاویز کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔

آج  دن میں اس سے قبل نائب صدر جمہوریہ نے سی آئی آئی ایل میں کلاسیکی زبان میں مطالعے کے لیے مہارت کے مرکز کا دورہ کیا اور کلاسیکی تیلگو کے تحفظ اور فروغ میں انسٹی ٹیوٹ کی کوششوں کی ستائش کی۔

جناب وینکیا نائیڈو نے  انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈی جی راؤ سے  تیلگو رسم الخط کی ترقی سے متعلق   مرکز کی تحقیق  کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے  کلاسیکی تیلگو ادب  کے بارے میں تحقیق، ڈیجیٹائیزیشن اور نشر کرنے  کی سرگرمیوں کے بارے میں انہیں  بتایا۔

یہ مرکز ہندوستان میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں اور بیرونی ممالک میں اشخاص، اداروں کے ساتھ تال میل رکھتا ہے اور دنیا کی دیگر کلاسیکی زبانوں میں مطالعے کے لیے رابطے فراہم کراتا ہے۔

دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ یہ مرکز اپنی زبان کی حدوں کے اندر اور باہر کلاسیکی زبان کو فروغ دیتا ہے، اس کی تشہیر کرتا ہے اور اسے محفوظ کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان اور بیرونی ممالک میں تحقیق اور ڈاکیومینٹیشن کی حوصلہ افزائی کرتاہے۔ کلاسیکی متنوں میں ماہر ممتازعالموں کے بارے میں ڈاکیومینٹری تیار کرتا ہے۔ کلاسیکی زبانوں کے کلاسیکی موسیقی اور رقص کی اقسام کے ساتھ لنکیجز کا پتہ لگاتا ہے۔  یہ کلاسیکل متنوں کا دیگر ہندوستانی زبانوں ، انگریزی اور چنندہ یوروپی زبانوں میں ترجمہ بھی مہیا کراتا ہے

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More