16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسان کو خلاء میں بھیجنے کا مشن

Urdu News

نئی دہلی،  وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) برائے شمال مشرق  خطہ ترقیات ( ڈونر ) ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملہ ، عوامی شکایات ، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلائی امور   ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا  ہے کہ  بھارت کی آزادی  کی 75 ویں سالگرہ سے قبل  انسان کو خلاء میں بھیجنے کے مشن کو  عمل میں لانے کی تجویز ہے ۔  اس مشن کی تکمیل کے لئے  اسرو کی سیارچہ داغنے کی گاڑی  جی ایس ایل وی ایم کے III کا استعمال کیا جائےگا ۔

          وزیر موصوف نے بتایا ہے کہ  انسان کو خلاء میں بھیجنے کے مشن کا  آغاز   بھارتی خلاء نوردوں  کو  ستیش دھون خلائی مرکز   ( ایس ڈی ایس سی ) سری ہری کوٹہ   سے ہو گا اور انہیں مجموعی طور پر 400 کلو میٹر نسبتاً کم بلند ارضی مدار میں بھیجا جائے گا ۔   مذکورہ مشن  کے لئے زیادہ سے زیادہ 7 دنوں کی مدت کا  منصوبہ وضع کیا گیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More