17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسز کا نام بدل کر منوہر پریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینالیسز کیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، حکومت نے انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسز (آئی ڈی ایس اے) کا نام بدل کر منوہر پریکر انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفنس اسٹڈیز اینالیسز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ  فیصلہ آنجہانی منوہر پریکر کی عہد بستگی  اور  میراث کے احترام میں کیا گیا ہے۔ اس سے اہم دفاعی ادارے کی امنگوں کو  سابق وزیردفاع اور پدم بھوشن سے سرفراز جناب منوہر پریکر کے ویژن کے مطابق بنایا جاسکے گا۔

وزیر دفاع نے ادارے کی سوسائٹی کی ایگزیکیٹو کمیٹی  کی صدارت کی۔

عوامی زندگی میں اپنے پورے کیریئر کے دوران  ایمانداری اور  محنت  کا نمونہ  آنجہانی منوہرپریکر نے  بے خوف ہوکر  تمام مشکلوں کا سامنا  کرنے میں  جد وجہد کے شاندار جذبے کا اظہار کیا ہے کہ وہ  9 نومبر 2014 سے  14 مارچ 2017 تک  وزیر دفاع رہے اور  وزارت کو  پٹھان کوٹ اور اڑی جیسے حملوں کے سخت چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنایا  اور  ان کا مثالی جرات مندی سے جواب دیا۔

آنجہانی منوہر پریکر جب وزیر دفاع تھے، اس وقت  بھارت نے کئی فیصلے کئے، جن سے  بھارت کی سکیورٹی کی صلاحیتوں کو فروغ ملا۔ ملک میں دفاعی پیداوار میں تیزی آئی  اور سابق فوجیوں کی زندگی بہتر بنی۔ ان کا سب سے بڑا تعاون  مسلح افواج کے لئے ایک  عہدہ – ایک پنشن کے طویل مطالبے کا نفاذ تھا۔ انہوں نے  لیفٹیننٹ جنرل  (ریٹائرڈ) ڈی بی شیکاتکر کی سربراہی میں  ماہرین کی کمیٹی قائم کرکے شروع سے آخر تک فوجی  اصلاحات  کا آغاز کیا  تاکہ  جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہوسکے اور دفاعی اخراجات کو  متوازن بنایا جاسکے۔

 وزارت دفاع کے تحت ایک خود مختار ادارہ ، آئی ڈی ایس اے کا قیام  1965 میں نئی دہلی میں  ایک رجسٹرڈ سوسائٹی کے طور پر کیا گیا اور اسے  دفاع اور سکیورٹی  کے تمام پہلوؤں  پر تحقیق  اور  پالیسی سے متعلق مطالعات  کے مقاصد کے لئے  وقف کیا گیا۔ اس کا  مقصد  دفاع اور سکیورٹی سے متعلق  امور  پر معلومات  اور علم  کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی سکیورٹی کو فروغ دینا ہے ۔ اس مقصد  کے حصول کے لئے یہ ادارہ  دانشورانہ تحقیق ، پالیسی  کے متعلق تحقیق،  تحقیق کی  دریافت کی ترسیل، تربیت ، صلاحیت سازی  اور عوامی تعلیم  جیسے  کام انجام دیتا ہے۔

آئی ڈی ایس اے  ایک  بہترین صلاحیت والا  کثیر جہتی  تحقیقی فیکلٹی  ہے جو  تعلیمی ماہرین  اور دفاعی افواج  وغیرہ سے  حاصل کی گئی ہے اور یہ  نظرات کے تنوع کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس ادارے میں تحقیق کا کام  جامع ایجنڈے اور غیر جانب دار تجزیئے اور پالیسی  سفارشات  کی فراہمی   سے طے کیا جاتا ہے ۔ اس کے قیام سے اب تک آئی ڈی ایس اے نے قومی اور بین الاقوامی سکیورٹی کے اہم پہلوؤں پر  بحث کے ایک فورم  کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ یہ ادارہ ہر سال  کئی قومی اور بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرتا ہے اور اہم پیش رفت پر  مسلسل  گول میز کانفرنس اور ورکشاپ  کا اہتما م کرتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More