11.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انفیکشن سے ٹھیک ہونے کے معاملے تیزی سے فعال معاملوں سے آگے نکل رہے ہیں

Urdu News

حکومت ہند کے ذریعہ کووڈ۔ انیس کی روک تھام ، قابو پانے اور اس سے نمٹنے کے لئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ساتھ مل کر اٹھائے گئے پیشگی اور فعال اقدامات کے حوصلہ افزا نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے انفیکشن سے مریضوں کے ٹھیک ہونے اور اس کے فعال معاملات کے مابین فرق 1،00،000 سے زیادہ ہو چکا ہے۔ آج کی تاریخ میں اس سے ٹھیک مریضوں کی تعداد اس کے فعال معاملوں کی تعداد سے 106،661 زیادہ ہیں۔ اس طرح اب تک مجموعی طور پرکووڈ۔ انیس کے 3،09،712 مریض ٹھیک ہو چکے ہیں۔ کووڈ 19 کے مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح بڑھ کر 58.56٪ ہو گئی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر 13،832 کوویڈ 19 مریض ٹھیک ہوئے ہیں۔

فی الحال ، 2،03،051 فعال معاملات ہیں اور یہ سبھی معاملات فعال طبی نگرانی میں ہیں۔

ہندوستان میں اب کوویڈ 19 کے لئے وقف 1036 ڈائگنوسٹک لیب ہیں۔ اس میں سرکاری شعبے میں 749 اور دو سو ستاسی پرائیویٹ لیب شامل ہیں۔

اس کی تفصیل اس طرح ہے

ریئل ٹائم آر ٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز: 567 (سرکاری: 362 + نجی: 205)

• ٹرو نیٹ پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز: 382 (سرکاری: 355 + نجی: 27)

• سی بی این اے اے ٹی پر مبنی ٹیسٹنگ لیبز: 87 (سرکاری: 32 + نجی: 55)

روزانہ 2،00،000 سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی جارہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں جانچ کئے گئے نمونوں کی تعداد بڑھ کر 2،31،095 ہو گئی ہے۔ آج کی تاریخ تک کل 82،27،802 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔

اٹھائیس جون 2020 تک کووڈ سے متعلق صحت انفراسٹرکچر کو مضبوط کیا گیا ہے جس میں 1077 وقف شدہ کووڈ اسپتالوں کی دستیابی ہے جس میں 1،77،529 آئیسولیشن بیڈس ، 23،168 آئی سی یو بیڈ اور 78،060 آکسیجن سپورٹیڈ بستر ہیں۔ اس کے علاوہ 1،40،099 آئیسولیشن بیڈس، 11،508 آئی سی یو بیڈس اور 51،371 آکسیجن سپورٹیڈ بستروں کے ساتھ 2،400 وقف شدہ کوویڈ ہیلتھ مراکز بھی چلائے جا رہے ہیں۔

مزید برآں، ملک میں کووڈ۔ انیس سے نمٹنے کے لئے 9،519 کوویڈ کیئر سینٹرز 8،34،128 بستروں کے ساتھ اب دستیاب ہیں۔ مرکز نے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں / مرکزی اداروں کو 187.43 لاکھ این 95 ماسک اور 116.99 لاکھ ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) بھی فراہم کیے ہیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی معاملات کے بارے میں تمام مستند اور اپ ڈیٹ شدہ معلومات ، رہنما خطوط اور مشاورتی نوٹ کے لئے برائے کرم مستقل طور پر دیکھیں : https://www.mohfw.gov.in/ اور @MoHFW_INDIA

کووڈ۔ 19 سے متعلق تکنیکی پوچھ گچھtechnicalquery.covid19@gov.in اور دیگر پوچھ گچھ ncov2019@gov.in اور@CovidIndiaSeva . کو بھیجیں۔

کووڈ۔ 19 سے متعلق کسی پوچھ گچھ کے معاملے میں براہ کرم صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ہیلپ لائن نمبر +91-11-23978046 یا 1075 (ٹول فری) پر رابطہ کریں۔ کووڈ۔ 19 کے بارے میں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کے ہیلپ لائن نمبروں کی فہرست

https://www.mohfw.gov.in/pdf/coronvavirushelplinenumber.pdf . پر بھی دستیاب ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More