نئی دہلی۔18؍مئی۔کیمیکل ، فرٹیلائزر اور پارلیمانی اُمور کے مرکزی وزیر جناب اننت کمار نے مرکزی وزیر ماحولیات جناب انیل مادھو دوے کی موت پر اظہار تأسف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دوست اور ساتھی انیل مادھو دوے کی موت کی خبر سے مجھےشدید صدمہ پہنچا ہے۔ ان کے سوگوار کنبے کیلئے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔ جناب دوے ماحولیات کے مسائل کے تئیں گہرائی کے ساتھ عہد بستہ تھے اور ہمیشہ ان ہی مسائل پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے تھے۔ فرائض کیلئے ان کا جذبہ نیک نیتی ہم سب کیلئے حوصلہ افزائی کا سبب ثابت ہوگا۔
7 comments