20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انوپریہ پٹیل نے تمباکو نوشی چھوڑنے کی حوصلہ افزائی کےلئے آٹو رکشہ ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، صحت اور کنبہ بہبود کی مرکزی وزیر محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج یہاں  عالمی  نو ٹوبیکو ڈے  کے یاد میں تمباکو نوشی  کے عمل کو ترک کر دینے کی حوصلہ افزائی کےلئے آٹو رکشہ ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس آٹو ریلی کے علاوہ  100 سے زائد آٹو ڈرائیوروں کو پوری دہلی میں مختلف مقامات پر کم از کم ایک ماہ کے لئے  مسافروں کے ساتھ  یہ مہم چلانے کے لئے ترغیب ملے گی۔ اس سلسلے میں عوامی بیداری پیدا کرنے کےلئے تمام آٹو کے ہُڈ پر ایک پیغام لگایا جائے گا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے محترمہ انوپریا پٹیل نے کہا کہ اس سال کے ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے  کا مرکزی خیال ‘‘ ٹوبیکو اور آرڈیزیز ’’ ہوگا۔ جس میں  تمباکو نوشی  کے  نظام قلب پر اثرات   پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ملک میں تمباکو کی روک تھام قوانین کے نفاذ میں مدد کے لئے اضافی کوششوں کو یقینی  بنانا ہوگا۔ اس موقع پر  جناب سنجیو کمار  ایڈیشنل سکریٹری ، ڈی جی ایس ایچ  کی محترمہ پرمیلا گپتا  ،وزارت کے دوسرے اعلیٰ افسران ،  ڈبلیو ایچ او کے کنٹری دفتر کے نمائندے اور  سماجی تنطیموں کے نمائندے موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More