نئی دہلی، انویسٹ انڈیا او رمتحدہ عرب امارات کے آرٹیفیشل انٹلی جینس (اے آئی) نے آج نئی دہلی میں ہند-متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آرٹیفیشل انٹلی جینس کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے۔ اس شراکت داری سے آئندہ دہائی کے دوران دونوں ممالک کے لیے 20 بلین امریکی ڈالر کے اقتصادی فوائد حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اس مفاہمت نامے سے بلاک چین، اے آئی اور اینالٹکس جیسے میدانوں میں فروغ کو بڑھاوا دے گا، کیونکہ ڈیٹا اور پروسیسنگ اختراع اور کاروباری فروغ کے لئے کسوٹی ثابت ہوگا اور زیادہ مؤثر اور اہل خدمات کے ڈیلیوری نظام کی ریڑھ کی ہڈی کے طورپر کام کرے گا۔ 2035ء تک امکان ہے کہ اے آئی ہندوستانی معیشت میں 957ارب امریکی ڈالر کا اضافہ کرنے کی صلاحیت پیدا کرسکتا ہے۔
اس مفاہمت نامے پر ہندوستان کی جانب سے کامرس اور صنعت نیز شہری ہوا بازی کے وزیر جناب سریش پربھو اور عزت مآب احمد سلطان الفلاحی ہندوستان میں یو اے ای سفارت خانے کے پلینی پوٹیشنری-کمرشیل اٹیچ نے دستخط کئے وزیر موصوف نے ٹیکنالوجی کے ذریعے سرکار اور حکمرانی کو بدلنے کے لئے متحدہ عرب عمارات کے ذریعے کی گئی کوششوں کی ستائش کی اور یو اے ای کے ساتھ اے آئی کے میدان میں ہندوستان کی عہدبستگی کا اعادہ کیا۔