19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈس فوڈ کا مقصد2020 کے ایڈیشن میں 1.5 ارب امریکی ڈالر کا کاروبار کرنا ہے

Urdu News

نئی دہلی، ٹریڈ پرومویشن کاؤنسل آف انڈیا( ٹی پی سی آئی) آنے والے 2020 کے ایڈیشن ، اگلے سال جنوری میں این سی آر دہلی میں منعقد ہوگا، انڈس فوڈ۔ٹیک اور انڈس فوڈ۔ چیم دو نمائشوں کا  اہتمام کرے گی۔ اس سے انڈس فوڈ کو ایک مکمل مربوط خوراک کی پروسیسنگ کو عملی طور پر پیش کیاجاسکے گا۔ انڈس فوڈ۔2020 میں1500 سے زیادہ اعلی تقسیم کار، خردہ فروش، خوراک کی ڈبہ بندی کرنے والی کمپنی اور درآمد کاروں کی شرکت کی امید ہے۔

کامرس کے وزارت کے  جوائنٹ سکریٹری کے  کیشو چندر نے انڈس فوڈ کی نئی شکل، انڈس فوڈ ۔ ٹیک اور انڈس فوڈ ۔ چیم کے مجوزہ آغاز کے بارے میں کہا کہ ان دو نئی اکائیوں کاآغاز ایف اینڈ بی پروسیسنگ ٹیکنالوجی اور سارک، افریقہ اور یورو ایشیا کے ملکوں کے ذریعہ کھانوں کے مصالحے کی سپلائی اور کم لاگت میں بھارت کی قوت کی نمائش کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ ان نمائشوں میں دنیا میں تیار کی گئی خوراک کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو پیش کرنے اور بھارت کی وسیع ایف اینڈ بی پروسیسنگ صنعت کی بڑھتی ہوئی مانگ سے اسے مربوط کرنے کا موقع فراہم کیاجائے گا۔

ٹی پی سی آئی  کے چیئرمین موہت سنگلا نے کہا ہے کہ بھارت ہی خوراک کی ڈبہ بندی  سیکٹر کے منظر نامے کو بڑے اعداد وشمار کی تحسیب، بلاک چین کی ٹیکنالوجی، آئی او ٹی اور مشین اے آئی کے ساتھ بڑے پیمانے پر پروسیسنگ کے بندوبست کی بنیاد پر جدید ترین خوراک کی ڈبہ بندی کے عمل کو مربوط کرکے تبدیل کیاجاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کے بڑے مراکز جیسے ڈنمارک، بلجیئم، سنگاپور، سوئز رلینڈ اور تھائی لینڈ سے انڈس فوڈ میں شرکت کی تجوید حوصلہ افزا ہے اور امید ہے اس میں 2020 میں ہونے والی  اس نمائش  میں1.5 ارب امریکی ڈالر کا کاروبار ہوسکے گا۔ اس سے پہلا ایڈیشن 2019 میں منعقد ہوا تھا جس میں1.2 ارب امریکی ڈالر کا کاروبار کیا گیا تھا۔

 انڈس فوڈ۔ ٹیک2020 میں خوراک کی ڈبہ بندی، تیل نچوڑ نے، کولڈ چین، رییفریجیریشن، مشروبات کی ٹیکنالوجی، ڈیری پروسیسنگ، مٹھائیاں اور کنفیکشنری، پھل اور سبزیوں کی ڈبہ بندی کی جدید ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی اور اس کے علاوہ خوراک کی پیکنگ ، لیبلنگ اور سپلائی چین کو بھی اجاگر کیاجائے گا۔ اس شو نے بھارت کی ایس ایس پی، میک ٹیک، گوما انجینئرنگ، نکروم اور ڈی وی سی  پروسیس انجینئرنگ جیسی بڑی کمپنیوں کو پہلے ہی راغب کرلیا ہے۔

انڈس فوڈ 8سے 10 جنوری2020 کو گریٹر نوئیڈا(این سی آر ۔دہلی) میں منعقد ہوگی اور اس میں عالمی خریداروں کے لئے بھارت کی خوراک کی ڈبہ بندی، مشروبات اور زرعی مشروبات کی پروسیسنگ کی بہترین ٹیکنالوجی کو پیش کیاجائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More