16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈونیشیاء کے وزیر ڈاکٹر ویرانتو نے وزیراعظم سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، جمہوریہ  انڈونیشیا کے سیاسی ، قانونی اور سکیورٹی معاملات کیلئے کوارڈینیٹنگ کے وزیر ڈاکٹر ایچ ویرانتو نے آج وزیراعظم جناب نریندر مودی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے دسمبر 2016 میں ہندوستان میں صدر جوکووڈوڈو کے کامیاب دورے کا ذکر کیا اور کہا کہ وہ اس ماہ کے آخر میں پھر ہندوستان میں صدر جوکوڈوڈو کا خیر مقدم کرنے کیلئے  بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، جب آسیان ملکوں کے لیڈر آسیان-ہندوستان یادگاری چوٹی کانفرنس کیلئے ہندوستان کا دورہ کریں گے اور یوم جمہوریہ تقریبات میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بحری پڑوسی  کی حیثیت سے بلیو اکنامی کی ترقی کے ساتھ ساتھ بحری سلامتی تناظر میں ہندوستان اور انڈونیشیا کے درمیان تعاون کی بڑی گنجائش ہے۔ اس تناظر میں وزیراعظم نے ہندوستان اور انڈونیشاء کے درمیان سکیورٹی مذاکرات کی پہلی میٹنگ کے انعقاد کا خیر مقدم کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More