Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈو ۔ تھائی کو آرڈی نیٹیڈ پٹرول (کورپیٹ)

Urdu News

نئی دہلی، بھارت کی  بحریہ اور رائل تھائی بنیوی  کے درمیان انڈیا ۔ تھائی لینڈ کور آر ڈی نیٹیڈ پٹرول (انڈو۔ تھائی کورپیٹ) کے  31 ویں ایڈیشن کا انعقاد 9 سے11 جون 2021  تک کیا جارہا ہے۔بھارتی بحریہ کے جہاز  (آئی این ایس) سریو،  جو کہ  ایک ملک میں ہی تیار کیا گیا بحریہ کا  ساحل سے دور  پٹرولنگ کرنے والا جہاز ہے اور   ہس میجسٹیز تھائی لینڈ شپ (ایچ ٹی ایم ایس) کرابی، جو کہ  ساحل سے دور پٹرولنگ کرنے والا جہاز ہے، کے ساتھ  دونوں بحری افواج کے  ڈورنیر میری ٹائم پٹرول ایئر کرافٹ  کورپیٹ میں شرکت کررہے ہیں۔

دونوں ممالک کے درمیان  سمندری راستوں کو رابطوں کو بحر ہند  کے اس اہم حصے کو بین الاقوامی تجارت کے لئے  محفوظ رکھنے کے مقصد سے  مضبوط کرنے کے لئے  دونوں ملکوں کی بحری افواج   سال 2005 سے  اپنی بین الاقوامی سمندری  باؤنڈری لائن  (آئی ایم بی ایل)کے ساتھ ساتھ  سال دو بار کورپیٹ  کا انعقاد کرتی ہیں۔ کورپیٹ  سے دونوں ممالک کی  بحری افواج کے درمیان  فہم اور مل جل کر کارروائی کرنے  کا جذبہ تیار ہوتا ہے اور  اس سے  غیر قانونی  بغیر اطلاع دیئے  بلا ضابطہ (آئی یو یو) ماہی گیری، ڈرگ ٹریفکنگ، سمندری دہشت گردی، مسلح ڈکیتی  سمندری  لوٹ  جیسی  غیر قانونی سرگرمیوں سے بچنے اور انہیں روکنے  کے اقدامات کے لئے  اداروں کو سہولت بھی ملتی ہے۔ اس سے  اسمگلنگ، غیر قانونی  دراندازی کو روکنے اور  سمندر میں ایس اے آر آپریشن  چلانے کے لئے  معلومات کے تبادلے کے ذریعہ کام کاجی توانائی میں اضافہ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

حکومت ہند کے  ساگر (سکیورٹی اینڈ گروتھ فار  آل ان دی ریجن) کے وژن کے ایک حصے کے طور پر  بھارتی بحریہ  علاقیائی سمندری تحفظ  میں اضافے کے لئے  بحر ہند خطے  کے ممالک کے ساتھ  فعال طریقے سے  کام کررہی ہے۔بھارتی بحریہ اور رائل تھائی  نیوی کے  قریبی اور دوستانہ تعلقات ہیں، جن میں وسیع پیمانے پر سرگرمیوں اور تعامل  شامل ہےجس میں گزشتہ برسوں میں  مضبوطی آئی ہے۔

اکتیسویں انڈو۔ تھائی کورپیٹ سے   مل جل کر کارروائی کرنے اور  رائل تھائی نیوی کے ساتھ  دوستی کو مضبوط کرنے کی  بھارتی بحریہ کی کوششوں  میں مدد ملے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More