16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈیا انٹر نیشنل ریشم میلہ-2018 نئی دہلی میں 16 اکتوبر سے شروع ہوگا

Urdu News

نئی دہلی۔ ٹیکسٹائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبن  ایرانی 16 اکتوبر، 2018 کو نئی دہلی میں چھٹے انڈیا انٹرنیشنل  ریشم میلہ (آئی آئی ایس ایف) کا افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر مملکت  جناب اجے تمتا بھی موجود ہوں گے۔

ہندوستان دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ریشم پیدا کرنے والا ملک ہے۔  ریشم کی صنعت زراعت اور محنت کش پر  منحصر ہوتی ہے جو  تقریباً 80 لاکھ دستکاروں اور بنکروں  کو نفع بخش روزگار  فراہم  کرتا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں سے ریشم اور مرکب ریشم کی مصنوعات  کے 108 سے زائد نمائش کرنے اپنی مصنوعات  کی اس تین روزہ نمائش میں حصہ لیں گے۔ اس نمائش کا اہتمام پرگتی میدان میں انڈین سلک ایکسپورٹ پروموشن کونسل (آئی ایس ای پی سی) کی ہے۔ مختلف ممالک کے 218 سے زائد خریدار میلہ میں حصہ لیں گے۔ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی خطے کے دستکار اپنے اپنے خطے کی انوکھی مصنوعات کی نمائش کریں گے جو خریداروں کی توجہ کا خصوصی مرکز بنیں گی۔

یہ میلہ برآمدات کرنے والوں کو اپنی مصنوعات کی نمائش کرنے اور غیر ملکی خریداروں کو اپنے آرڈر دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ توقع کی جاتی ہے کہ آئی آئی ایس ایف – 2018 سے ریشم اور ریشم سے بنے ملبوسات، کپڑوں ، دیگر متعلقہ اشیاء اور فرش پر بچھائے جانے والے قالین وغیرہ تیار کرنے میں مصروف چھوٹے اور متوسط کاروباریوں کے لیے 20 ملین امریکی ڈالر سے زائد کی تجارت ہوگی۔

مرکزی ریشم  بورڈ ہندوستانی ریشم کی صنعت  کے مستقبل کے ویژن کی نمائش کے لیے ایک ‘تھیم پویلین’ قائم کر رہا ہے۔  یہ میلہ صرف خریداروں اور بیچنے والوں اور مدعو کیے گئے مہمانوں  کے لیے ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More