16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈیا / بھارت 2018 حوالہ کتاب نہ صرف ان لوگوں کے لئے ، جو انتظامیہ کا مطالعہ کرتے ہیں بلکہ محققین اور طلباء کے لئے بھی مفید ہے ۔ محترمہ سمرتی زوبن ایرانی

Urdu News

نئی دلّی ، اطلاعات  و نشریات  نیز ٹیکسٹائلز  کی مرکزی وزیر محترمہ  سمرتی  زوبن ایرانی  نے کہا کہ انڈیا / بھارت 2018  ہندوستان کی تمام اہم اسکیموں  کی ایک جامع  مینول ہے ۔ وزیر موصوفہ نے آج یہاں سالانہ  حوالہ کتاب  انڈیا  / بھارت  2018 کا اجراء کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے محترمہ سمرتی زوبن ایرانی نے کہا  کہ  انڈیا / بھارت 2018 کے آن لائن ورژن  سے محققین اور طلبا کو مدد ملے گی  ، جو اکثر و بیشتر  معلومات کے حصول کے لئے انٹرنیٹ  سے رابطہ   قائم  کرتے ہیں ۔  یہ ایک حوالہ  جاتی کتاب ہو گی  ، جو نہ صرف انتظامیہ کا مطالعہ  کرنے والے افراد  کے لئے بلکہ تحقیق کاروں  اور طلبا برادری  کے لئے بھی مفید ہو گی ۔  انہوں نے امید ظاہر کی کہ عمومی طور پر عوام  کی مدد کے لئے آئندہ  سال سے یہ کتاب  تمام ہندوستانی زبانوں میں شائع ہو گی ۔

پس منظر : انڈیا  2018  اور بھارت 2018

انڈیا 2018 اور بھارت 2018 پبلی کیشن ڈویژن  کے ذریعہ شائع کردہ حوالہ جاتی کتابچہ  کی ایک اہم اشاعت ہے ۔ ماضی میں اسے حکومت ہند کی وزارتوں اور محکموں  کی پالیسیوں / پروگراموں اور سرگرمیوں سے متعلق  معلومات کا ایک مستند  اور جامع  وسیلہ  سمجھا جاتاتھا۔    نئے میڈیا شاخ  کے ذریعہ  مرتب کردہ مواد کی بنیاد پر پبلی کیشنز ڈویژن  کے ذریعہ  شائع کردہ انڈیا 2018 کی پروقار  جلد ، پبلی کیشن  کے 62 سال میں داخل ہو گئی ہے ۔

انڈیا 2018 ، حوالہ جاتی  کتابچہ  ، ایک جامع   پبلی کیشن  ہے ، جس میں  دیہی سے شہری تک ، صنعت سے بنیادی ڈھانچہ تک ، سائنس  و ٹکنالوجی  سے  انسانی وسائل  کی ترقی ، فنون لطیفہ  اور تہذیب و ثقافت  تک ، پالیسی ، معیشت ، صحت ، دفاع ، تعلیم اور ذرائع ابلاغ تک ملک کے تمام پہلوؤں  کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ اس کتاب میں حکومت کے اہم پروگرامون ، سال میں وقوع پذیر ہوئے اہم واقعات  اور اہم شماریات  کے ساتھ ہندوستان کی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تفصیلات کی جھلکیاں بھی پیش کی گئی ہیں ۔

دو حوالہ جاتی کتاب ای بک کی شکل میں  ، جو عام طور پر ای – پی یو بی  فارمیٹ   میں استعمال ہوتے ہیں اور جن تک مختلف  آلات  جیسے  ٹیبلٹ  ، کمپیوٹر ، ای – ریڈر  اور اسمارٹ  فون کے ذریعہ رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ، ای – بک تکنیکی  اعتبار سے بہترین بین الاقوامی معیارات  پر  کھری اترتی ہے اور یہ کتاب طباعت کی اصل نظر آتی  ہے ۔ ای – انڈیا  میں ہائیبر لنک ، ہائی لائیٹنگ  ، بک مارکنگ  اور انٹر ایکٹی ویٹی جیسے  بہتر مواصلات  کے لئے قاری کی سہولت  والی متعدد  خصوصیات  شامل ہیں  ۔

انڈیا / بھارت  2018  ، دونوں درج ذیل طریقوں سے کتابی شکل  اور آن لائن دونوں شکل میں فروخت  کے لئے دستیاب ہے ۔

پی  – بُک :

  1. پی – بُک کی قیمت 350 روپئے ہے ۔ اسے پورے ملک میں ڈی پی ڈی   کے 8 سیلس کاؤنٹر اور 3 علاقائی دفاتر نیز اس کے  مجاز ایجنٹوں  سے خریدا جاسکتا ہے ۔
  2. پی – بُک  ، بھارت کوش  پورٹل کے ذریعہ  آن لائن فروخت  کے لئے بھی  دستیاب ہے ، جس تک پبلی کیشن  ڈویژن  کی ویب سائٹ  کے ذریعہ  اور براہ راست رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔

ای – بُک :

اس کی قیمت 263 روپئے ہے ۔ یہ اہم  ای – کامرس  پلیٹ فارموں  یعنی  امازون  اور گوگل پلے  بکس پر بھی  دستیاب ہے  ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More