19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈیا پوسٹ نے آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر بینکنگ ڈے منایا

Urdu News

محکمہ ڈاک، وزارت مواصلات نے آج قومی ڈاک ہفتہ اور آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بینکنگ ڈے منایا۔

وزیر مملکت برائے مواصلات جناب دیو سنگھ چوہان کی موجودگی میں آسام پوسٹل سرکل نے آج موگا ریشم جی آئی ٹیگ پر ایک خصوصی کور جاری کیا۔ بینکنگ ڈے کے موقع پر ایس ایس اے پاس بک کے 5 نمبر بچیوں کے والدین کے حوالے کیے گئے۔ معزز وزیر نے محکمہ ڈاک کی کامیابی، کارکردگی اور عزم وغیرہ کے حوالے سے ایک حوصلہ افزا تقریر کی۔

محکمہ اکتوبر کے مہینے میں قومی ڈاک ہفتہ مناتا ہے، جس کا آغاز 9 اکتوبر کو عالمی ڈاک دن سے ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ وزارت ثقافت نے محکمہ ڈاک کے لیے 11 تا 17 اکتوبر 2021 کا ہفتہ آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) منانے کے لیے مختص کیا ہے۔ بینکنگ ڈے 11 اکتوبر 2021 کو منایا جا رہا ہے۔

محکمہ ملک بھر میں پھیلے 1.57 لاکھ ڈاک خانوں کے ذریعے 9 چھوٹی بچت اسکیمیں چلاتا ہے۔ وزیر اعظم جن سرکشا یوجنا کے تحت اسکیمیں ڈاک خانوں میں بھی دستیاب ہیں۔ لڑکیوں کو با اختیار بنانے کے لیے بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ مہم کے تحت سکنیا سمردھی یوجنا اکاؤنٹس (ایس ایس اے) کے فروغ میں محکمہ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ جنوری 2015 میں اسکیم کے شروع ہونے کے بعد سے 2.2 کروڑ سے زائد ایس ایس اے اکاؤنٹس پوسٹ آفس میں کھولے گئے ہیں۔

ڈیجیٹل مالیاتی شمولیت کو مزید آگے بڑھانے کے لیے انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک (آئی پی پی بی) کا آغاز وزیراعظم کے یکم ستمبر 2018 کو کیا گیا تھا۔ یہ کسی بھی گھر کے 5 کلو میٹر کے اندر بنکاری رسائی پوائنٹ کی موجودگی کے حکومتی مقصد کی تکمیل کرتا ہے۔ آئی پی پی بی گھر پر مختلف مالیاتی اور غیر مالیاتی خدمات پیش کرتا ہے جیسے ڈور سٹیپ بینکنگ کے ذریعہ آدھار قابل ادائیگی نظام (AePS) سروسز، ڈیجیٹل بچت اکاؤنٹ، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ (جیون پرمان)۔

اس سال، محکمہ تمام اضلاع میں مالیاتی شمولیت (FI) میلوں کا اہتمام کرتے ہوئے آزادی امرت مہوتسو منا رہا ہے تاکہ مالی شعور پیدا کیا جائے اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ بینکنگ ڈے کا مرکزی موضوع سکنیا سمردھی یوجنا کو فروغ دینا ہے۔ نیز، مختلف آئی پی پی بی خدمات کو ان میلوں کے ذریعے فروغ دیا جائے گا۔

آزادی کا امرت مہوتسو: ہندوستان کی آزادی کے 75 سال منانے سے متعلق دستاویزی فلم میلے کے دوران دکھائی جائے گی۔ میلے کے دوران ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد سے متعلق ویڈیوز بھی دکھائی جائیں گی۔ چھوٹی بچت اسکیموں اور پوسٹ آفس کے ذریعے دستیاب خدمات بشمول آئی پی پی بی کی خدمات کو میلے کے دوران لوگوں کو آڈیو ویژول کے ذریعے سمجھایا جائے گا۔ بینکنگ ڈے کے موقع پر چھوٹی بچت اور آئی پی پی بی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی خدمات کا اعتراف کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More