21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک (آئی پی پی بی) اپریل 2018 تک ڈاک گھروں میں ڈیجیٹل ادائیگی کو آسان بنائے گی

Urdu News

 نئی دہلی۔  انڈیا پوسٹ پیمنٹس  بینک (آئی پی پی بی ) توسیع پروگرام میں مسلسل  پیش رفت ہو رہی ہے  اور اپریل 2018 تک اس کا ملک گیر سطح پر شروع کیا جانا طے ہے۔  میڈیا کے کچھ حلقوں میں منگل، 06 فروری، 2018 کو اس طرح کی خبریں شائع کی گئی تھیں کہ مذکورہ مدت کی حد  میں  ترمیم کر دی گئی ہے، لیکن اس سے متعلق ایسا کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔



جیسے ہی مجوزہ توسیع مکمل ہو جاتی ہے، آئی پی پی بی ملک میں سب سے بڑا شمولیت والا مالیاتی نیٹ ورک فراہم کرانے کے قابل ہو جائے گا جس میں شہری اور دور دراز کے دیہی علاقے بھی شامل ہوں گے اور جس میں ڈاكيوں اور دیہی ڈاک خدمات گزاروں  (جی ڈی ایس ) کی مدد سے لوگوں کے دروازوں تک ڈیجیٹل ادائیگی خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت ہوگی۔ آئی پی پی بی پوسٹ آفس بچت بینک کے 17 کروڑ فعال اکاؤنٹ ہولڈروں کو بھی این ای ایف ٹی، آر ٹی جی ایس، یو پی آئی و بل کی ادائیگی خدمات کے فائدوں سمیت ڈیجیٹل ادائیگی کو دوبارہ سے فعال بنانے کے  بھی قابل  ہوں گے۔ اس کے علاوہ، آئی پی پی بی حکومت کی ڈیجیٹل ادائیگی پہل کے مطابق ملک کے تمام ڈاک گھروں میں ڈیجیٹل ادائیگی کی منظوری کو بھی قابل بنائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More