19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈیا پوسٹ کے ذریعے آن لائن صارفین سروے کا آغاز

Urdu News

نئی دہلی۔ 1854 میں جب سے انڈیا پوسٹ کا آغاز ہوا ہے تبھی سے وہ شہریوں کی  مواصلات کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرتا رہا ہے۔ گذشتہ برسوں میں اُس نے ڈاک کی خدمات( گھریلو اور بین الاقوامی دونوں)،  رقوم کی وصولی ( گھریلو اور بین الاقوامی دونوں)، چھوٹی بچتوں، ڈاک ٹکٹوں کی  فراہمی، زندگیاں بچانے، خردہ خدمات اور بلوں کی ادائیگی وغیرہ کے معنوں میں بھارتی شہریوں کو مختلف خدمات فراہم کی ہیں۔

چونکہ انڈیا پوسٹ بہت سی خدمات فراہم کرارہی ہے لہٰذا یہ جاننا اہم ہے کہ صارفین کیا چاہتے ہیں، وہ فراہم کردہ خدمات کے بارے میں کیا سوچتے ہیں، ان خدمات میں کہاں بہتری کی ضرورت ہے اور صارفین سے منافع کمانے کے رجحان کو، صارفین کو مطمئن کرنے کے رجحان میں بدلنے کی ضرورت ہے۔

 اس سلسلے میں ایک آن لائن صارفین رائے کے جائزے کے بارے میں تصور پیش کیا گیا ہے، جس میں کوئی صارف انڈیا پوسٹ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات کے بارے میں اپنی رائے  دے سکے۔  صارف کی رائے سے متعلق یہ سروے تین مہینے 16.02.2018 سے 15.05.2018 تک کیا جائے گا۔ یہ انڈیا پوسٹی کی ویب سائٹ(www.indiapost.gov.in)  کے ذریعےعوام کے لیے دستیاب ہے۔ ملک کا کوئی بھی شہری انڈیا پوسٹ کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کے معیار کے بارے میں اپنی رائے دے سکتا ہے۔ صارفین اگر چاہیں تو وہ اپنی رائے / مشورے بھی فراہم کرسکتے ہیں۔

سروے سے موصولہ رائے کی بنیا دپر یہ طے کیا جائے گا کہ نہ صرف کسی خاص خدمت کے لیے بلکہ سُست رفتار ڈاکخانے کی نشاندہی میں مدد کے لیےبھی  کن پہلووں میں بہتری لائی جائے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More