Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈیا ڈیزائن کونسل نے ڈیزائن ایجوکیشن اور اسٹینڈرڈ کو فروغ دینے کے لئے دو پہل قدمیاں لانچ کیں

Urdu News

نئی دلّی، انڈیا ڈیزائن کونسل  (آئی ڈی سی) نے آج نئی دلّی میں ڈیزائن ایجوکیشن اور اسٹینڈرڈ کو فروغ دینے کے لئے دو پہل قدمیاں چارٹرڈ ڈیزائنس آف انڈیا (سی ڈی آئی) اور ڈیزائن ایجوکیشن کوالٹی مارک (ڈی ای کیو ایم) شامل ہیں۔

            انڈیا ڈیزائن کونسل اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزائن، احمد آباد کی یہ دو پہل قدمیاں اسکیل، ڈیزائن کی کوالٹی، ڈیزائن کے لئے تعلیم کی کوالٹی، عوامی مقاصد کے لئے ڈیزائن اور صنعت میں ڈیزائن کی بڑھتی ہوئی ترجیحات کے پانچ چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد گار ثابت ہوں گی۔

            ڈیزائن سے متعلق تعلیم نے جس تیزی سے بھارت میں رفتار پکڑی ہے،اس لئے یہ ضروری ہو گیا ہے کہ غیر پیشہ ورانہ اور شوقیہ کام کرنے والوں کے مقابلے میں اعلیٰ تعلیم یافتہ پیشہ ور ڈیزائنر اور ڈیزائن پروجیکٹ کمشنر تیار کئے جائیں۔ بھارت میں ڈیزائن ایکو سسٹم ابھر رہا ہے جس کے نتیجے میں تخلیقی ہنر مندی میں روزگار اور سروس کے شعبے میں اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ تخلیقی مینو فیکچرنگ اور ڈیزائن اختراعات 2020 کے میک ان انڈیا پہل قدمی کے لئے کلیدی ڈرائیور ثابت ہوں گے، اس کے علاوہ یہ ”ڈیزائنڈ ان انڈیا“ کے برانڈ کو بھی قوت بخشیں گے۔

            انڈیا ڈیزائن کونسل، حکومت ہند کی وزارت تجارت و صنعت کے محکمہ صنعت اور اندرونی تجارت کے تحت قائم کردہ ایک خود مختار ادارہ ہے۔ یہ ادارہ ملٹی ڈسپلنری ڈیزائن کے لئے ایک قومی اسٹریٹجک باڈی ہے اور بھارت کو ایک ڈیزائن ملک بنانے کے لئے ڈیزائن کے فروغ میں شامل ہے۔

            2007 میں بھارت نیشنل ڈیزائن پالیسی (این ڈی پی) اپنانے والے چند ممالک میں سے ایک ملک  اور مارچ، 2009 میں  حکومت ہند کے آئی ڈی سی کے قیام  کی پالیسی پر عمل در آمد کرنے والا ملک بن گیا۔

            انڈیا ڈیزائن کونسل کے لئے نیشنل ڈیزائن پالیسی پر عمل در آمد کی ذمہ داری لازم ہے اور یہ بھارت میں ڈیزائن کی تعلیم کے فروغ اور اسے عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے عہد بستہ ہے۔ انڈیا ڈیزائن کونسل دیگر سرکاری ایجنسیوں، ڈیزائن برادری، صنعت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر تجارت میں ڈیزائن کے فروغ، سوسائٹی اور پبلک سروس میں ڈیزائن کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے۔

            یہ دو پہل قدمیاں انڈیا ڈیزائن کونسل کے چیئر مین نوشاد فوربس، ڈائرکٹر این آئی ڈی، احمد آباد اور ممبر سیکریٹری آئی ڈی سی، پروین ناہر اور آئی ڈی سی کے دیگر ممبران کی موجودگی میں لانچ کی گئی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More