نئی دلّی: انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس ( آئی اے اے ایس ) اورسینٹرل انجینئرنگ سروسز ( روڈس ) کے زیر تربیت افسران کے علیحدہ علیحدہ گروپوں نے صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے گزشتہ روز 18 مارچ ، 2019 کو راشٹر پتی بھون میں مشترکہ طور پر ملاقات کی ۔
ان زیر تربیت افسران کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ آئی اے اے ایس کے افسران قانون ساز اداروں کے تئیں ایگزیکٹیو افسران کی جواب دہی کو یقینی بنانے میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ قانون سازز اداروں میں کنٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل یعنی سی اے جی کے ذریعہ داخل کی گئی رپورٹیں اس جواب دہی کے نفاذ میں ایک محوری کردار ادا کرتی ہیں ۔ آئی اے اے ایس کے افسران ہونے کے ناطے وہ عوامی اعتماد اور مالی اخراجات کے محافظ ہیں ۔ صدر جمہوریہ ہند نے انہیں مشورہ دیا کہ ان کے ذہن میں ایک آڈٹ کا مقصد حکمرانی کی حکمت عملی کو بہتر بنانا ہونا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اخذ کئے گئے حقائق کا نچوڑ حکمرانی کے معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو گا ۔
صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ بھارت کی تاریخ میں سڑکوں اور شاہراہوں کی ترقی و فروغ میں سینٹرل انجینئرنگ سروسز ( روڈس ) کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ موجودہ چیلنج زیادہ سڑکیں تعمیر کرنا نہیں ہے بلکہ زیادہ بہتر اور زیادہ محفوظ سڑکیں تعمیر کرنا ہے ۔ سڑکوں کی پائیدار اور کم لاگتی تعمیر کے لئے پروجیکٹوں کو ڈیزائن کرتے وقت نئی تکنالوجیوں کا استعمال دور رس نتائج کا حامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں موٹر گاڑیو ں کے ٹریفک میں اضافے کے باعث رفتار اور تحفظ کے مسائل میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ بھارت میں ٹریفک حادثات اور اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔ انہوں نے انجینئروں پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو ذہن میں رکھتے ہوئے اگر بھارت میں سڑک حادثات کو اگر مکمل طور پر ختم نہیں کیا جا سکتا تو کم از کم حادثات اور اموات کو کم سے کم کرنے کی کوششیں کریں ۔