21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ ( آئی ایس آئی ) نے الیکشن کمیشن کو وی وی پی اے ٹی کے نمونے کی رپورٹ پیش کی

Urdu News

نئی دلّی : انڈین اسٹیٹسٹیکل انسٹی ٹیوٹ ( آئی ایس آئی ) نے ووٹر ویری فائبل پیپر آڈٹ ٹرائل ( وی وی پی اے ٹی ) یعنی ووٹر سلپ گننے والی مشین کے نمونے کے سائز سے متعلق ایک رپورٹ چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ اور الیکشن کمشنر جناب اشوک لواسا اور جناب سوشیل چندر کو پیش کی ۔ یہ رپورٹ آئی ایس آئی ، دلّی سینٹر کے سربراہ پروفیسر ابھے جی ۔ بھٹ نے پیش کی ۔ ملک میں انتخابات کے دوران وی وی پی اے ٹی پرچیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی تصدیق کے پیش نظر کمیشن نے مذکورہ ادارے یعنی آئی ایس آئی کو ای وی ایم کی الیکٹرانک گنتی کے ساتھ وی وی پی اے ٹی سے جاری شدہ پرچیوں کا سائنٹیفک معائنہ کرنے اور با ضابطہ تجزیہ کرنے کے لئے کہا تھا ۔
آئی ایس آئی تحقیق ، تعلیم اور اعداد و شمار سے متعلق ایپلی کیشن اور نمونے کے طریق کار کے لئے ملک کے نامور ترین قومی اداروں میں سے ایک ہے ۔ اس کے پیش نظر کمیشن نے اس کے ڈومین کی مہارت کے حامل اور اس موضوع سے متعلق ماہرین کو انتخابات کے دوران وی وی پی اے ٹی پرچیوں کو شمار کرنے وغیرہ کا حل نکالنے کے لئے کہا تھا ۔
آئی ایس آئی ، دلّی سینٹر کے سربراہ پروفیسر ابھئے جی بھٹ کے علاوہ ایکسپرٹ کمیٹی پروفیسر راجیو ایل کرندیکر ، ڈائرکٹر چینئی میتھ میٹیکل انسٹی ٹیوٹ ( سی ایم آئی ) اور جناب اونکار پرساد گھوش ، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل ( سوشل اسٹیٹسٹکس ڈویژن ) پر مشتمل ہے جنہیں نیشنل سیمپل سروے آفس کے ڈائرکٹر جنرل نے نامزد کیا تھا ۔ ماہرین کی اس کمیٹی نے 22 مارچ ، 2019 کو ’’ رینڈم سیمپلنگ فار ٹیسٹنگ آف ای وی ایم وایا وی وی پی اے ٹی سلپ ویری فکیشن ‘ نام سے اپنی رپورٹ کمیٹی کو سونپ دی ہے ۔
ماہرین کی جانب سے داخل کردہ رپورٹ کا کمیشن کے ذریعہ معائنہ اور ضروری کار روائی کی جا رہی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More