21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، انڈین ٹریڈ سروس اور انڈین انفارمیشن سروس کے زیرتربیت افسران نے صدر جمہوریہ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس، انڈین ٹریڈ سروس اور انڈین انفارمیشن سروس کے علاحدہ علاحدہ گروپوں نے آج ایک ساتھ راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

زیرتربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ سروس کے افسران کو مقننہ کے تئیں عاملہ کی جواب دہی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں ایک اہم رول ادا کرنا ہوتا ہے۔ مقننہ کو پیش کردہ سی اے جی کی رپورٹیں عاملہ کی جواب دہی پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایک اہم رول ادا کرتی ہیں۔ آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے افسران عوامی اعتماد اور مالی چوکسی کے نگراں کی حیثیت رکھتی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ پوری دنیا کی یکجائی کے آج کے دور میں کسی قوم کی طاقت کا اندازہ اس کی معیشت کے استحکام سے لگایا جاتا ہے۔ قومیں عالمی منڈی اور تجارت میں اپنا حصہ حاصل کرنے کے لئے مقابلہ آرائی کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو عشروں میں اپنی تجارت کو فروغ دینے کے سلسلے میں بہت کچھ کیا ہے، اس کے باوجود ابھی کافی کچھ کرنا باقی ہے۔ تاریخی طور پر عالمی تجارت میں ہندوستان کا حصہ کافی زیادہ تھا۔ اس وقت عالمی تجارت میں ہمارے ملک کا حصہ تقریباً دو فیصد ہے۔ ٹریڈ سروس کے افسران کو بھی اس بات کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرنا ہے کہ ہمارا ملک عالمی تجارتی نظام میں اپنا پرانا مقام دوبارہ حاصل کرلے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ اطلاعاتی دور کے باوجود اب بھی آبادی کا ایک بڑا حصہ سرکاری پروگراموں اور فلاحی اسکیموں کی آگاہی سے بے خبر ہے۔ آبادی کا یہ حصہ ان اسکیموں سے فائدہ اٹھاسکتا ہے۔ ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان پروگراموں اور اسکیموں کے بارے میں معلومات دوردراز کی جگہوں پر اور چھوٹے سے چھوٹے گاؤں میں رہنے والے لوگوں تک پہنچے۔ یہی وہ شعبہ ہے جس میں انڈین انفارمیشن سروس کے افسران ایک اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یہ انڈین انفارمیشن سروس کے افسران کا کام ہے کہ وہ حکومت کے اعلانات اور مواصلات کو مثبت بروقت عملی اور مؤثر بنائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More