9.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ریلویز ملک کے متعدد ریلوے اسٹیشنوں پر اپ گریڈیشن کا کام کررہا ہے

Urdu News

نئی دہلی، ریلویز کی وزارت کے جدید کاری سے متعلق منصوبوں کو آگے بڑھاتے ہوئے ملک بھر میں متعدد ریلوے اسٹیشنوں پر اپ گریڈیشن کا کام  جاری ہے۔ ایسے دو ریلوے اسٹیشن جہاں تازہ ترین  مسافر سہولیات  کے ساتھ  جدید کاری اور اپ گریڈیشن کا کام کیا جارہا ہے، وہ ہیں، تمل ناڈو  کا  سالم جنکشن اور  ناگالینڈ کا  دیما پور اسٹیشن۔

اسٹیشن اپ گریڈیشن کے جزو کے طور پر سالم جنکشن کو  مرحلہ وار  طریقے سے نئی شکل  دی جارہی ہے۔ اسٹیشن کی شبیہ کو بہتر بنانے کے لئے تقریبا 5 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ اس نئی  شبیہ کاری  نے  اسٹیشن کی عمارت  موجودہ زمانے کے مطابق  بنادیا ہے۔ لینڈ اسکیپنگ ایریا میں  اضافہ کیا گیا ہے اور  احاطہ کی دیواروں کی اونچائی کم کردی گئی ہے تاکہ  ان پر  پوسٹر  چسپاں کرنے کے کام کی  حوصلہ شکنی کی جاسکے۔ پہلے مرحلے  میں  خوش اسلوبی کے ساتھ ٹریفک کی  آمد ورفت کو  یقینی بنایا گیا ہے۔ بسوں ، کمرشیل گاڑیوں جیسے ٹیکسیوں اور آٹو  نیز  نجی  گاڑیوں کے لئے  الگ الگ لین  بنائی گئی ہیں۔ موجودہ گاڑی پارکنگ اسٹینڈ کے  قریب ایپ پر مبنی   کار  خدمات کے لئے  نئی جگہ بنائی گئی ہے۔

موقع کی مناسبت سے اسٹیشن کی عمارت  کو  روشن کرنے کے لئے کسٹم میڈ فیسڈ لائٹنگ بندوبست کئے گئے ہیں۔ قومی اہمیت کے حامل  دنوں جیسے  یوم آزادی اور  یوم جمہوریہ  کے دوران  عمارت  کو  قومی جھنڈے کے  تین رنگوں میں  جگمگا نے کا انتظام کیا گیا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001BKUT.jpg

اپ گریڈیشن کے بعد سالم ریلوے اسٹیشن کی  شکل  وشباہت (رات کے وقت)

نئی پہل کے طو رپر سرکولیٹنگ ایریا  کو  ایک  خوشنما  شکل  دینے کے لئے  سبز  رنگ کی  پٹیاں اور  ورٹیکل گارڈن  بنائے گئے ہیں۔  زینوں کو خوبصورت مناظر سے سجایا گیا ہے، اس کے علاوہ اسٹیشن پر موجود سبھی  سہولتی خدمات  کے مقام پر  ایل ای ڈی  بیک لٹ پسنجر ایمنٹی بورڈ  اور  بینائی سے محروم افراد کی مدد کے لئے  بریل بورڈ  لگائے گئے ہیں۔ اسٹیشن پر بی ایم آئی  کیوسکس ، مساج چیئر  اور  پلس کیوسک لگائے گئے ہیں۔

فی الحال  ایروڈ کی طرف جانے والی  سبھی اہم  ٹرینیں پلیٹ فارم نمبر  ایک سے  چلائی جارہی ہیں،  پلیٹ فارم نمبر 3 اور 4 سے  دونوں سمتوں  میں  ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، جبکہ کچھ ٹرینیں پلیٹ فار م نمبر 5 سے چلائی جارہی ہیں۔ مسافروں کے فائدے کے لئے پلیٹ فارم نمبر 5 پر درج  ذیل  کام شروع کیا گیا ہے۔

  • پورے پلیٹ فارم کو ڈھکنے کے لئے  نئے ڈیزائن کے  موڈیفائڈ پلیٹ فارم  شیلٹر  بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔
  • پلیٹ فارم کے دونوں سروں پر ٹوائلٹ بلاک
  • اضافی کیٹرنگ اسٹاف
  • دوسرے پلیٹ فارموں کو جوڑنے والی لفٹ اور  اسکیلیٹر۔

جہاں اس  پروجیکٹ کے تحت  سبھی  پلیٹ فارموں کو موڈیفائڈ کیا جائے گا ، وہیں  اسٹیشن کے دوسرے  داخلہ دروازے کو بھی  بہتر بنایا جارہا ہے۔ 15 فروری 2020 سے اسٹیشن کی  عمارت کے سامنے ایک یادگاری جھنڈہ لگایا جائے گا۔ ہوائی اڈوں کی  طرز کی  لائٹنگ بھی کی جائے گی۔ اپ گریڈیشن کا کام  جون 2020 تک  مکمل ہو جانے کا  امکان ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0025887.jpg

اپ گریڈیشن کے کام سے پہلے  سالم  ریلوے اسٹیشن

 ایک دوسرا ریلوے اسٹیشن جہاں اپ گریڈیشن کا  انجام دیا گیا ہے ، وہ  شمال مشرقی  سرحدی ریلوے کے  لمڈنگ ڈیویزن میں  پڑنے والا دیما پور اسٹیشن ہے۔ ناگالینڈ کا  یہ  اکیلا ریلوے اسٹیشن ہے جو لمڈنگ –  ڈبرو گڑھ سیکشن پر  پڑتا ہے۔ گوہاٹی کے بعد مسافروں سے کمائی کے معاملے میں  لمڈنگ ڈویزن کا  سب سے بڑا اسٹیشن ہونے کے ناطے اسٹیشن پر  مسافر دوست  سہولیات  اور خدمات  انتہائی  اہمیت کے حامل ہیں۔  متعدد سافٹ ڈیولپمنٹ کے کام  حال ہی میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے ہیں تاکہ اسٹیشن پر مسافر سہولیات کو بہتر بنایا جاسکے۔ اسٹیشن کی شکل و صورت اور  اس کے احساس  کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ  مسافروں کو  بہتر  محسوس ہو۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003DC1Q.jpg

اپ گریڈیشن کے کام  کے بعد دیما پور ریلوے اسٹیشن کی شکل

اسٹیشن پر جو  اہم کام  انجام دئے گئے ہیں ان میں شامل ہیں:

  • الگ الگ پارکنگ اور  گرین بیلٹ کے ساتھ سرکولیٹنگ ایریا کا  اپ گریڈیشن۔
  • فیسڈ ، پورٹیکو اور  کنکرس ایریا  اپ گریڈیشن۔
  • یو ٹی ایس  بکنگ کاؤنٹروں اور ویٹنگ ایریاز کا اپ گریڈیشن۔
  • انٹری گیٹ کا اپ گریڈیشن، جس سے ناگالینڈ کا نسلی احساس ہو۔
  • کافی ؍  اسنیکس کارنر ، گرین ورٹیکل گارڈن اور آرٹ سیٹ کی صلاحیت والے بے بی نرسنگ  روم  سمیت  60  سیٹوں والا نیا  اے سی پریمیم ویٹنگ ہال۔
  • پلیٹ فارم نمبر- 1  کی  بہتر کاری ۔
  •  سبھی  ریٹائرنگ رومس کی  جدید کاری۔
  • پے اینڈ یوز  ٹوائلٹس  اپ گریڈیشن۔
  • منومینٹل فلیگ کی  تنصیب۔
  • ڈیجیٹل میوزیم کا قیام۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image004B162.jpg

اپ گریڈیشن سے پہلے دیما پور  ریلوے اسٹیشن

ناگالینڈ جانے  اور وہاں  سے  آنے  کے لئے  اسٹیشن کا  استعمال کرنے  ریل مسافروں  نے شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے ذریعے کرائے گئے کا موں کی ستائش کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More