21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ریلویز نے ریاستی اتھارٹیز کو کووڈ کیئر سینٹر فراہم کرانے کی کوششیں تیز کیں

Urdu News

نئی دہلی، ریلوے کی وزارت نے اپنے 5231 کوچز کو  کووڈ کیئر سینٹروں میں تبدیل کیا ہے۔ ان کوچز کو  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت  کے ذریعہ جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق  بہت ہلکے معاملات میں  کووڈ کیئر سینٹرز کے لئے  استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ان کوچز کو  ایسے علاقوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے جہاں پر  مشتبہ اور تصدیق شدہ کووڈ معاملات  کے آئسولیشن کے لئے  ریاست کے پاس سہولیات ختم ہوگئی ہوں اور اسے  مزید سہولتوں کی ضرورت ہو۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ  جاری کئے گئے رہنما خطوط ( درج ذیل لنک میں دیئے گئے ہیں)۔

کووڈ کے خلاف  جنگ کو جاری رکھتے ہوئے انڈین ریلویز حکومت ہند کے صحت دیکھ ریکھ کوششوں میں تعاون کے لئے پوری کوشش کررہا ہے۔

انڈین ریلویز نے ریاست کو 5231 کووڈ کیئر سینٹر فراہم کرانے کے لئے  کوششیں تیز کردی ہیں۔ زونل ریلویز نے  کوارنٹین سہولت کے لئے  کوچز کو تبدیلی کی ہے۔

ان 215 اسٹیشنوں میں سے85 اسٹیشنوں میں ریلویز صحت دیکھ ریکھ سہولتیں فراہم کرائے گا۔ 130اسٹیشنوں کے معاملے میں  ریاستوں سے  درخواست کی جائے گی کہ  اگر وہ اسٹاف اور ضروری ادویات فراہم کرانے کے لئے  رضامند ہوں  تو کووڈ کیئر کوچز  انہیں فراہم کرائے جاسکتے ہیں۔ انڈین ریلویز میں واٹرنگ اور چارجنگ سہولت کے ساتھ  158 اسٹیشن تیار رکھے ہیں اور 58 اسٹیشن  واٹرنگ سہولت کے ساتھ  ان کووڈ کیئر سینٹروں کے لئے تیار ہیں۔ (فہرست ضمیمہ اے کے طور پر دیئے گئے لنک میں ہے)۔

کووڈ کیئر سینٹرز کے علاوہ  انڈین ریلویز  کووڈ ۔ 19 چیلنج کو پورا کرنے کے لئے  2500 سے زیادہ ڈاکٹر اور 35000 نیم طبی اسٹاف تعینات کرے گا۔ اس سلسلے میں  مختلف زونوں کے ذریعہ  ڈاکٹروں  اور نیم طبی  عملے کی عارضی بھرتی کی جاری ہی  ہے۔ کسی بھی طرح کی ناخوشگوار  صورتحال کے لئے  کووڈ۔ 19 مریضوں کے علاج کے  لئے شناخت کئے گئے اسپتالوں میں 33 اسپتال بلاک اور  17 مخصوص اسپتالوں میں  تقریباً 5000 بیڈ  تیار کئے جارہے ہیں۔

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے  رہنما خطوط کے مطابق  ریاستی حکومتیں  ریلویز کو  اپنی  درخواستیں بھیجیں۔ ریلویز  ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں کو یہ کوچز مختص کرے گا۔ ریلوے کے ذریعہ مختص کئے جانے کے بعد  ضروری بنیادی ڈھانچے کے ساتھ  مطلوبہ اسٹیشن پر  ٹرین لگادی  جائے گی اور  ضلع کلکٹر / مجسٹریٹ  یا ان کے کسی  با اختیار شخص کے سپرد کی جائے گی۔ جہاں کہیں ٹرین لگائی جائے گی، وہاں  پانی، بجلی ، ضروری مرمت، کیٹرنگ انتظامات اور حفاظت کا کام ریلوے کے ذریعہ کیا جائے گا۔

Link of Guidelines by Ministry of Health and Family Welfare:

Link of stations as Annexure A:

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More