نئی دہلی، انڈین ریلویز اور ریلوے اینرجی مینجمنٹ کمپنی لمیٹیڈ ( آر ای ایم سی ایل –وزارت ریلویز اور آر آئی ٹی ای ایس لمٹیڈ کا جوائنٹ وینچر ) نے 9 جنوری 2020 کو نئی دلی میں قابل احیاء توانائی سرمایہ کار کانفرنس کا انعقاد کیا۔ سرمایہ کار کانفرنس کے انعقاد کا مقصد انڈین ریلویز میں قابل احیاء توانائی کے تحت دستیاب مواقع کے تئیں معلومات کی ترسیل تھا۔ کانفرنس میں ریلویز کے ساتھ ڈیولپرس کے تجربات اور انڈین ریلویز کے ساتھ شراکت داری کے اہم فوائد کا اظہار تھا۔
سرمایہ کار کانفرنس( انویسٹرس میٹ )میں حکومت برطانیہ کے محکمہ بین الاقوامی ترقی (ڈی ایف آئی ڈی ) ،ایشیائی ترقیاتی بینک( اے ڈی بی ) ، جرمنی کی جی آئی زیڈ ، فرانس کے اے ایف بی، انڈین رینوایبل اینرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمٹیڈ (آئی آر ای ڈی اے ) ، اسٹیٹ بینک آف انڈیا ( ایس بی آئی ) ،پنجاب نیشنل بینک (پی این بی ) کے علاوہ قابل احیاء توانائی کے اہم ادارے جیسے سافٹ بینک اینرجی ،ایل اینڈ ٹی ،رینیو پاور ، سیمب کارپ ، ایم پلس سو لر ، سن ایڈیسن اور جینسول سمیت بڑے سرمایہ کاروں اور اداروں نے شرکت کی۔ شرکاء نے انڈین ریلویز کے قابل احیاء توانائی کےسفر میں شراکت دار ہونے کی اپنی توقعات اور تجربے کا تبادلہ کیا۔
سرمایہ کاروں نے ملک میں قابل احیا ء توانائی کی ترقی میں آگے رہنے والی انڈین ریلویز کی کوششوں کا اعتراف کیا اور گوئنگ گرین کی راہ پر انڈین ریلویز کے سفر میں اور 2030 تک کا ربن گیس کے اختراج کو صفر کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے میں مدد کا اظہار کیا۔
کانفرنس کی صدارت کے فرائض ریلوے بورڈ کے ممبر ٹرانزیکشن جناب راجیش تیواری نے ادا کئے۔ جناب تیواری نے ریلویز کے بجلی منظر نامہ اور قابل احیاء توانائی کے شعبہ میں مختلف شراکت داروں کے مواقع کا عمومی خاکہ پیش کیا۔ جناب تیواری نے بجلی کی خریداری کی لاگت کو کم کرنے کیلئے انڈین ریلویز کے ذریعے کئے گئے اقدامات کا اور انڈین ریلویز کے ساتھ پی پی اے پر دستخط کرنے جیسے کم خطرہ اور روف رائٹ سے متعلق شفافیت کے بارے میں بتایا۔
آر ای ایم سی ایل ، کے چیئرمین جناب راجیو مہروترا ، آر ای ایم سی ایل ، کے سی ای او ، جناب سدھیر کمار سکسینہ ، الیکٹرکلز کی ایڈیشنل ممبر محترمہ منجو گپتا اور ریلوے بورڈ کے دوسرے اعلیٰ حکام بھی اس کانفرنس میں موجود تھے۔
انڈین ریلویز نے حال ہی میں 47 میگا واٹ روپ ٹاپ سولر پروجیکٹوں اور 249 میگا واٹ کے ونڈ سولر ہائیبرڈ پروجیکٹوں کے لئے بولیاں طلب کی ہیں۔ یہ کانفرنس برطانیہ کے ڈی ایف آئی ڈی اور انڈین ریلویز کے ذریعے 2 دسمبر 2019 کو مفاہمتی عرضداشت پر کئےگئے دستخط کے مطابق تعاون کے حصے کے طور پر بجلی کے شعبے میں اصلاحی پروگرام کے تحت ایک معاون تھی۔