20.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ریلویز نے مفت کھانے کی تقسیم میں آج 3ملین کا نشانہ عبور کرلیا

Urdu News

کووڈ-19 کے سبب ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوران انڈین ریلویز کی جانب سے ملک بھر میں مفت گرم پکے ہوئے کھانے کی تقسیم نے آج  3 ملین کا نشانہ عبور کرلیا۔ 20 اپریل 2020 کو انڈین ریلویز کی جانب سے کئے جارہے کھانے کی تقسیم میں دو ملین کا نشانہ پارکرلیا گیاتھا جبکہ پچھلے دس دنوں میں ہی اس نے مفت کھانا تقسیم کرنے میں  ایک ملین کانشانہ پار کرلیا ہے۔

عالمی وبا نے غیر معمولی حالات پیدا کردیے ہیں جس سے بڑی تعداد میں لوگوں  کے لئے بھوک کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔ پھنسے ہوئے لوگوں ، دہاڑی مزدو، تارکین وطن، بچے، قلی، بے گھر افراد  ،غریب  اور خانہ بدوش لوگ جو غیر مستقل آبادی کا حصہ ہوتے ہیں وہ اس وبا او ر لاک ڈاؤن سے سب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

کووڈ-19 کے سبب لاک ڈاؤن کے بعد 28 مارچ 2020 سے کئی ریلوے تنظیموں کے  انڈین ریلویز کے  ملازموں نے ضرورتمند افراد کوگرم پکا ہوا کھانا دستیاب کرانے کیلئے انتھک کوشش کی ہے۔ ریلوے آئی آر سی ٹی سی  بیس کچن  ،آر پی ایف  وسائل اور غیر سرکاری تنظیموں کے تعاون سے کاغذ کے پلیٹ کے ساتھ دو پہر کا کھانا اور رات کے کھانے  کیلئے کھانے کے پیکٹوں سمیت بڑے پیمانے پر پکاہوا کھانامہیا کرارہے ہیں۔ ضرورتمند افراد کو کھانا تقسیم  کرنے کے دوران سماجی دوری اور صفائی ستھرائی کا پوری طرح خیال رکھا جارہا ہے۔

ریلوے اسٹیشنوں کے آس پاس کے علاقوں اور اس سے متصل دیگر علاقوں کے ضرورتمند لوگوں کے کھانے سے متعلق ضرورتوں کو پورا کرنے کیلئے آر پی ایف ، جی آر پی زون کے کمرشیل محکموں، ریاستی سرکاروں ، ضلع انتظامیہ اورغیرسرکاری  تنظیموں کے تعاون سے کھانے کی تقسیم کا عمل انجام دیاجارہا ہے۔

مختلف زونوں  جیسے مغربی ، مشرقی، جنوبی اور جنوب وسطی میں پھیلے ہوئے نئی دہلی ، بنگلور، ہبلی، ممبئی سینٹرل، احمد آباد، بھساول، ہاؤڑہ، پٹنہ، گیا، رانچی ، کٹیہار، دین دیال اپادھیائے نگر، بالاسور، وجئے واڑہ، کھردہ، کاٹ پاڑی، تروچراپلی، دھنباد، گوہاٹی، سمستی پور، پریاگ راج، اٹارسی ، وشاکھاپٹنم، چینگل پٹو، پُنے ، حاجی پور، رائے پور اور ٹاٹا نگر میں آئی آر سی ٹی سی  بیس کچن کے سرگرم اشتراک وتعاون سے 30 اپریل 2020 تک 30 لاکھ سے زیادہ پکے ہوئے کھانے تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

ان میں سے تقریباً 17.17 لاکھ پکے ہوئے کھانے آئی آر سی ٹی سی کے ذریعے مہیا کرائے گئے ہیں، تقریباً 5.18 لاکھ  کھانے آر پی ایف کے ذریعے  اپنے خود کے وسائل سے مہیاکرائے گئے  ہیں۔ لگ بھگ 2.53 لاکھ کھانے ریلوے کے  کمرشیل اور دیگر محکموں کے ذریعے  مہیا کرائے گئے ہیں اور لگ بھگ 5.60 لاکھ کھانے ریلوے کی تنظیموں کے ساتھ کام کرنے والے این جی او کے ذریعے عطیہ کیے گئے ہیں۔

آئی آر سی ٹی سی ، دیگر ریلوے محکموں، غیرسرکاری تنظیموں اور اپنے خود کے کچن سے تیار کیے گئے کھانے کو ضرورتمند لوگوں میں  تقسیم کرنے میں  ریلوے  حفاظتی دستہ نے سرگرم رول ادا کیا ہے۔ یہ سلسلہ  28 مارچ 2020 کو 74 مقامات پر 5419 ضرورتمند افراد کو کھانے کی تقسیم کے ساتھ شروع ہوا او رپھر اس کی تعداد روزانہ بڑھتی گئی۔ فی الحال ملک بھر میں لگ بھگ 300 مقامات پر  یومیہ تقریباً  50 ہزار لوگوں کو آر پی ایف کے ذریعے  کھانا مہیا کرایا جارہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More