16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ریلوے پروٹیکشن فورس(آر پی ایف)کو منظم گروپ ‘اے’ درجہ دینے کو کابینہ کی منظوری

Urdu News

نئی دہلی: وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کمیٹی نےانڈین ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) کو منظم گروپ ‘اے’ کا درجہ دینے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔اس منظوری کے نتیجے میں محکمہ عملہ اور ٹریننگ کے 06 جون 2000ء اور 24 اپریل 2009ء کےرہنما خطوط اور اس کے بعد کے ہدایات کے مطابق  یکم جنوری 2006ء سے غیر عملی مالی اپگریڈیشن (این ایف ایف یو) اور 06 جون 2000ء سے سینئر ڈیوٹی پوسٹ (ایس ڈی پی) کی 30 فیصد کی شرح سے غیر عملی سلیکشن گریڈ (این ایف ایس جی) کے فوائد حاصل ہونے لگیں گے۔

اہم اثرات

آر پی ایف کو آرگنائزڈ گروپ‘اے’کا درجہ دینے سے افسران کے انجماد کا عمل ختم ہوگا اور ان کی ترقی کے مواقع بہتر ہوں گے۔جس کے نتیجے میں ان کا ترغیبی سطح بھی بہتر ہوگا۔آر پی ایف کے اہل افسران کو اس کا فائدہ پہنچے گا۔

پس منظر

دہلی ہائی کورٹ نے اپنے 4 دسمبر 2012ء کے حکم کے ذریعے ریلوے کو آر پی ایف کو گروپ‘اے’سروس کا درجہ دینے کی ہدایت دی تھی۔ اس حکم کوہندوستان کی سپریم کورٹ نے اپنے 5فروری 2019ء کے فیصلے میں بحال رکھا ہے۔اس ہدایت کے مطابق ریلوے بورڈ نے آر پی ایف کو آرگنائزڈ گروپ‘اے’ سروس کا درجہ دینے کی سفارش کی تھی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More