Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ریلوے کے ملازم کو سنتھالی زبان میں ان کے ناول ’’ماروم‘‘کیلئے با وقار ساہتیہ اکادمی ایوارڈ دیا گیا

Urdu News

نئی دہلی، مشرقی ریلوے کے آسنسول ڈویژن میں چیف انسپکٹر آف ٹکٹ  کے طور پر کام کرنے والے جناب شیام سندر بیسرا کو با وقار ساہتیہ اکادمی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔انہیں سنتھالی زبان میں لکھے گئے اپنے ناول ’’ماروم‘‘ کے لئے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ناول سنتھال پرگنہ کے قدرتی ، سماجی ، معاشی اور سیاسی حالات پر مبنی ہے ۔اس ناول میں آزادی کے بعد سنتھال علاقے میں صنعتی ترقی سے متعلق دو اہم واقعات کے بعد پیدا ہوئی صورتحال کو نمایاں کیا گیا ہے۔ یہ دو اہم واقعات ہیں ،دُمکا میں مسنجور ڈیم کی تعمیر اور چترنجن میں ریلوے لوکو موٹیو ورکشاپ  ۔

ان کی دو تخلیقات ’دُلّر خاطر ‘اور ’دامِن ریا(اداس)کہانی کو‘کوسدھو کانہو یونیورسٹی میں پوسٹ گریجویشن کے نصاب میں شامل کیا گیا ہے۔ جناب بیسرا سنتھالی زبان میں جی .بی . راریک اور ہندی زبان میں سنتھال پرگنوی  کے  نام سے لکھتے ہیں ۔جناب شیام بیسرا نے ہندی ادب میں ایم.اے  کیا ہے۔ انہوں نے 1987 میں سنتھالی زبان میں بھی ایم . اے کی ڈگری لی ہے۔انہیں ریاستی سطح پر متعدد انعامات سے نوازا جا چکا ہے۔ انہیں 1992 میں بھارتیہ دلت ساہتیہ اکیڈمی کے ذریعے ڈاکٹر امبیڈکر فیلو شپ بھی دی گئی تھی۔

جناب شیام سندر بیسرا کی  ایک غیر معمولی واقعے کے طور پر آسنسول کے ڈی.آر. ایم نے عزت افزائی کی۔ انڈین ریلویز نے جناب بیسرا کو مبارکباد دی ہے اور ان کی مستقبل کی کاوشوں میں شاندارکامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More