19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین فارن سروس کے زیر تربیت افسروں کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

Urdu News

نئی دہلی: انڈین فارن سروس (2018 بیچ) کے زیر تربیت افسروں کے ساتھ ساتھ رائل بھوٹان فارن سروس کے دو زیر تربیت افسروں نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔

زیر تربیت افسروں سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کا رول اور اثر بین الاقوامی میدان میں پھیل رہا ہے۔جیو پالیٹکس  اور جیو اکانومکس ایشیا ء کو  عالمی پاور ریلیشنز کے مرکز میں لارہے ہیں اور تناظر میں ہندوستان کو عالمی ترقی کے نقیب اور گلوبل گورننس میں ایک مؤثر آواز  کے طورپر اپنا اہم رول ادا کرنا ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ہندوستان اور عالمی امور میں اس کے موقف کی زبردست تحسین کرتی ہے۔چاہے آب و ہوا کی تبدیلی کا معاملہ ہو ، سائبر سیکورٹی کا معاملہ ہو، انسانی تباہی و بربادی کا معاملہ ہو یا انتہاپسندی اور دہشت گردی سے لڑنے کا معاملہ ہو، دنیا کے ممالک ان عالمی چیلنجوں کے حل کے لئے ہماری طرف دیکھتے ہیں۔اس صورت حال میں ہمارے لئے غیر معمولی مواقع کے در کھلتے ہیں، لیکن یہ ہماری سفارت کاری کے لئے  نئے       چیلنج بھی کھڑے کرتی ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More