20 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین فارین سروس کے زیر تربیت افسران نے صدرجمہوریہ سے ملاقات کی اقتصادی ڈپلومیسی ملک کیلئے ایک ترجیح ہے: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند

Urdu News

نئی دہلی، انڈین فارن سروس (2017 بیچ) کے افسران نے آج راشٹرپتی بھون میں صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔  زیرتربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ ایک ایسے ولولہ انگیز اور کشمکش کے دور میں انڈین فارن سروس جوائن کر رہے ہیں، جب ہندوستان عالمی سطح پر اپنی چھاپ کو وسعت دے رہا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم دنیا کے ہر حصے میں اپنے مفادات کا تحفظ کر رہے ہیں۔ عالمی امن  و سلامتی اور ترقی کو متاثر کرنے والے اہم مسائل کے سلسلے میں بھی ہم آگے بڑھ کر غورو فکرکر رہے ہیں۔چاہے وہ دہشت گردی سے نمٹنے کا معاملہ ہو یا آب و ہوا میں تبدیلی سے مقابلہ کرنے کی کوشش تیز کرنے کا معاملہ ہو۔ ہماری امنگوں نے انڈین فارن سروس پر نئی ذمہ داریاں ڈالی ہیں۔ صدر جمہوریہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ زیر تربیت افسران موقع کا پورا پورا فائدہ اٹھائیں گے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج کے کشمکش سے بھری دنیا میں ڈپلومیسی گھریلو ایکشن کا ایک لازمی جز بن گیا ہے۔ ہمارےملک کی شرح نمو اور ترقی کا ہر پہلو دنیا سے جڑا ہوا ہے۔ چاہے وہ صاف ستھری توانائی ہو، ڈیجیٹل انڈیا، اسکل انڈیا، میک ان انڈیا، یا تیز رفتار ریل نیٹ ورک کا قیام ہو، اس طرح اقتصادی ڈپلومیسی ہمارے لئے ایک ترجیح ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ انڈین فارن سروس کے افسران کی ذمہ داری واضح طور پر طے کر دی گئی ہے۔ انہیں اپنے تمام دوستوں اور پارٹنرس (ساجھے داروں) کے ساتھ زبردست تعلقات قائم رکھنے ہیں تاکہ ایک محفوظ اور خوشحال اور خوشگوار ماحول تیار کیا جا سکے اور ہماری خواہشات کو پورا کر سکے۔ انہیں  وابستہ کرنا اور مقابلہ کرنے کے علاوہ عالمی حکمرانی کے ڈھانچے کی تشکیل نو کرنا ہے،جو مناسب طور پر ہمارے مفادات کی عکاسی کرے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More