9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) آیوش مان بھارت-قومی صحت تحفظ مشن (اے بی-این ایچ پی ایم) مکمل حمایت کرتی ہے

Urdu News

نئی دہلی، آیوش مان بھارت- قومی صحت تحفظ مشن (اے بی- این ایچ پی ایم) کی سی ای او ڈاکٹر اندوبھوشن اور انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر آر این ٹنڈن نے آیوش مان بھارت- قومی صحت تحفظ مشن  کو نافذ کرنے میں اشتراک کے امکانات پر تبادلہ خیال کے لئے ملاقات کی۔ آئی ایم اے کے نمائندوں نے اے بی- این ایچ پی ایم  کے بہتر نفاذ، خاص طور سے اسپتالوں کو پینل پر لینے کے شعبے اور  بیداری پیدا کرنے کی خاطر بہتر نفاذ میں اپنی حمایت دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

ڈاکٹر ٹنڈن نے کہا کہ آئی ایم اے کو  اے بی- این ایچ پی ایم  کے ساتھ جڑنے  پر فخر ہے  اور وہ ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 کے شہروں میں معیاری خدمات  فراہم کرنے والوں سے متعلق بیداری پیدا کرنے میں مدد کرنے کی خواہش رکھتی ہے۔

ڈاکٹر اندو بھوشن نے مزید کہا کہ آئی ایم اے  معیاری اور مریضوں پر مرکوز حفظان صحت رسائی میں اضافہ کرنے کی خاطر اے بی –  این ایچ پی ایم میں ایک پرائیویٹ سیکٹر کے رول کی طرح آئی ایم اے  ایک  اہم ساجھیدار ہے۔ میٹنگ کے دوران اہم معاملات، جیسے اسپتالوں کے لئے وقت پر ادائیگی ، معلومات اور شکایتوں کا  نظام ، اسپتالوں میں کاغذ کے بغیر لین دین ، اسپتالوں میں آئی ٹی کا بنیاد ڈھانچہ قائم کرنے میں آسانی  وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور  اس سلسلے میں تعمیری تجاویز پیش کی گئیں۔

 ڈپٹی سی ای او ڈاکٹر دنیش اروڑا نے  کہا کہ  این اے بی ایچ  سے الحاق پسندیدہ ہے لیکن اسپتالوں کے لئے یہ لازمی نہیں ہے کیونکہ اے بی – این ایچ پی ایم کے اہم اصولوں میں سے ایک معیاری اور  مریض کا تحفظ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ نیتی آیوگ کے ذریعے کرائے گئے مطالعات  کی بنیاد پر فیض یافتگان کے فوائد کی حصولی اور  ان کے مجوزہ دروں کا فیصلہ نیتی آیوگ کے ذریعے کیا جاتا ہے اس لئے  آئی ایم اے کو  این ایچ اے  کی حمایت کی ضرورت ہے  جوعلم اور پیشہ وارانہ مہارت کی بنیاد پر دی جاسکتی ہے۔

محترمہ اندو بھوشن نے اس بات پر زور دیا کہ  ہمیں اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے  اے بی – این ایچ پی ایم کے تحت زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے اور   دیہی اور شہری علاقوں میں ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 کے شہروں سمیت دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں اے بی – این ایچ پی ایم کو سب سے زیادہ فوائد حاصل ہوں گے۔ یہ کام اسی وقت ہوسکتا ہے جب حکومت حفظان صحت کے   پرائیویٹ اور آئی ایم اے جیسی انجمنیں سماج کی صحت کی حیثیت کو بہتر بنانے کے لئے    مل کر ساجھیداری میں کام کریں۔

 اے بی – این ایچ پی ایم کو  مالی تحفظ فراہم کرنے کے لئے  ڈیزائن کیا گیا ہے اور  اس میں 10 کروڑ سے زیادہ غریب اور محروم طبقے کو  مالی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں  کنبوں کو آئی این آر  پانچ لاکھ روپے فی کنبے  کو سالانہ  انشورنس کے فوائد فراہم کئے جائیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More