23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین کوسٹ گارڈ نے گاجا طوفان کے اثرات کو کم کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے

Urdu News

نئی دلّی: انڈین کوسٹ گارڈ ( بھارتی ساحلی محافظ دستہ ) نے 9 نومبر ، 2018 سے خلیج بنگال میں آئے طوفان کے الرٹ جاری کئے جانے کے پیش نظر ماہی گیروں کی جان بچانے اور پیشگی علاقہ خالی کرانے کے لئے بڑے پیمانے پر موثر اور فعال اقدامات کئے ہیں ۔انڈین کوسٹ گارڈ نے اوکھی طوفان سے سبق حاصل کرتے ہوئے اور حالیہ لوبان اور تتلی ور طوفانوں کے دوران اتلاف جان کو کم کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔
انڈین کوسٹ گارڈ کے تقریباً آٹھ جہاز اور دو ڈورنیئر ایئر کرافٹ 09 نومبر ،2018 سے ماہی گیروں کی سمندر سے بندر گاہوں تک محفوظ واپسی کے لئے مقامی زبان میں وارننگ اور ایڈوائزری جاری کرنے کے کام میں سرگرم ہیں ۔ کوسٹ گارڈ ریموٹ آپریٹنگ اسٹیشن ماہی گیروں کے لئے مقامی زبان میں وارننگ جاری کر رہے ہیں ۔ انڈین کوسٹ گارڈ نے تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کی ماہی گیر اتھارٹیوں سے ماہی گیروں کی کشتیوں کی گنتی کرنے کی درخواست کی ہے ۔ انڈین کوسٹ گارڈ نے کنیا کماری ، منداپم ، رامیشورم ، کوڈالور ، چینئی ، نیلور، نظام پٹنم ، اپّڈا اور وشا کھا پٹنم میں ماہی گیروں اور ساحلی آبادی کو طوفان کے اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے ملاقاتوں کے متعدد پروگرام منعقد کئے ہیں ۔

جنوبی تمل ناڈو کے منداپم اور کرائیکل کے علاقوں میں ما بعد طوفان کے اثرات کو کم کرنے اور ضروری و امدادی رسد بہم پہنچانے کے لئے ہیلی کاپٹر کے ساتھ انڈین کوسٹ گارڈ کاایک بڑا جہاز وشا کھا پٹنم سے پینے کا پانی ، ضروری ادویات ، ڈبہ بند خوراک اور جان بچانے والے ساز و سامان کو لے کر وشا کھا پٹنم سے جنوبی تمل ناڈو کے لئے روانہ کیا گیا ۔ انڈین کوسٹ گارڈ کے تین جہاز 15 نومبر ، 2018 کو طوفان کے بعد تلاش اور بچاؤ کے امدادی آپریشنوں کے لئے چینئی سے منداپم بھیجے گئے ۔ انڈین کوسٹ گارڈ طوفان کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ریاستی ماہی گیر اداروں ، بندر گاہ اتھارٹیوں اور شہری انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون کر رہا ہے ۔
17 نومبر ، 2018 سے بحر عرب میں متوقع کم دباؤ کے پیش نظر مغربی ساحلوں کے لئے متعدد وارننگ جاری کی گئی ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More