نئی دہلی، کیرالہ کی ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری جناب ٹام جوس نے آج ویژن جم ہاربر میں ریجنل کمانڈر ویسٹرن ریجن انسپکٹر جنرل وجے ڈی چفیکر کے پرچم تلے کوسٹ گارڈ کی ایک نئی کشتی سمندر میں اتاری۔ اس موقع پر برّی ، بحری ، فضائیہ ، بی ایس ایف ، پولیس ، ایئرپورٹ اتھارٹی ، مرکزی اور ریاستی انتظامیہ نیز نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ افسران موجود تھے۔
سمندر میں کشتی اتارنے کی یہ تقریب گارڈ اور بینڈ کی پیریڈ کی مکمل تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ انڈین کوسٹ گارڈ کے جہاز سی -441 میں سرحدوں کی نگرانی ، روک تھام ، تلاش اور بچاؤ نیز سمندر میں دشواریوں سے دو چار کشتیوں اور چھوٹے جہازوں کو امداد فراہمی جیسے مختلف النوع فرائض انجام دینے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کشتی کے سمندر میں اتارے جانے سے کیرالہ کے سمندر میں بچاؤ اور راحت رسانی کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ یہ کشتی اسسٹنٹ کما نڈنٹ امت کے چودھری کی کمان میں ہے۔ اس کشتی پر 13 افراد پر مشتمل عملہ سوار ہے، جو مختلف شعبوں میں مہارت رکھتے ہیں۔