16.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انکم ٹیکس ریٹرن اور آڈٹ جانچ رپورٹ داخل کرنے کی آخر تاریخ کو آگے بڑھایا گیا

Urdu News

نئی دہلی، کووڈ-19  وبا کے  پھیلنے کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو قانونی اور ضابطہ تعمیل کو پورا کرنے میں  درپیش چیلنجوں کے پیش نظر، حکومت نے 31 مارچ کو ٹیکس اور دیگر قوانین  (کچھ مخصوص شرائط میں نرمی) 1 مارچ 2020 کو ایک آرڈینینس جاری کیا تھا، جس کے تحت ٹیکس ادائیگی   اور ٹیکس ریٹرن  داخل کرنے سمیت تمام وقت سے متعلق حدوں کو  آگے  بڑھادیا گیا تھا۔ بعد میں اس  آرڈینینس کی جگہ  ٹیکس اور دیگر قوانین (کچھ دفعات میں نرمی اور ترمیم) ایکٹ لایا گیا ۔

مذکورہ  آرڈیننس کے تحت حکومت نے 24 جون، 2020 کو ایک نوٹی فکیشن جاری کرکے مالی سال 20-2019 (21-2020 اے وائی) کے لئے تمام طرح کے  ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی  آخری تاریخ کو  بڑھاکر  30 نومبر، 2020 کردیا۔  اس طرح  جو ٹیکس ریٹرن  31 جولائی 2020 اور 31 اکتوبر 2020 سے پہلے داخل کئے جانے تھے،  اب انہیں 30 نومبر،2020 تک داخل کیا جاسکتا ہے۔ نتیجتاً انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت آڈٹ جانچ رپورٹ سمیت  تمام   آڈٹ رپورٹیں پوری کئے جانے کی  تاریخ کو بھی بڑھاکر   اب 31 اکتوبر 2020 کردیا گیا ہے۔

ٹیکس ادائیگی اور انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کے  سلسلہ میں  ٹیکس دہندگان کو  مزید راحت دینے کے مقصد سے بڑھائی گئی ترمیم شدہ  تاریخیں اس طرح ہیں:

(اے) جن ٹیکس دہندگان کو  (ماں باپ سمیت) اپنے کھاتوں کی آڈٹ جانچ کرانے کی ضرورت تھی ]انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت، جس کی آخری تاریخ (تاریخ آگے بڑھائے جانے کی اطلاع  جاری کرنے سے پہلے )31 اکتوبر ،2020 تھی[،  اب بڑھاکر 31 جنوری 2021 کردی گئی ہے۔

(بی )  انکم ٹیکس ریٹرن  داخل کرنے والے ایسے ٹیکس دہندگان کو ، جنہیں  گھریلو، بین الاقوامی لین دین کے سلسلہ میں رپورٹ پیش کرنی تھی،  ]انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت جس کی  آخری تاریخ(آگے بڑھائے جانے  کے نوٹی فکیشن جاری کرنے سے قبل ) 30 نومبر 2020 تھی[31 جنوری 2021 کردی گئی  ہے۔

(سی) انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے والے  دیگر ٹیکس دہندگان  کی آخری تاریخ  ۔(انکم ٹیکس ایکٹ کے تحت   جس کے لئے  آخری تاریخ (تاریخ آگے بڑھائے جانے کے نوٹی فکیشن جاری کرنے سے )31 جولائی2020 تھی)  اب آگے بڑھاکر 31 دسمبر 2020  کردی گئی ہے۔

اس کے نتیجے میں  ٹیکس ایکٹ  آڈٹ جانچ سمیت  مختلف آڈٹ جانچ رپورٹ  گھریلو /بین الاقوامی لین دین کے  سلسلہ میں رپورٹ پیش کرنے کے مقرر مدت کو اب بڑھاکر 31 دسمبر 2020 کردیا گیا ہے۔

اسی طرح چھوٹے  اور درمیانے درجے کے  ٹیکس دہندگان  راحت دیتے ہوئے   24 جون ، 2020 کو جاری کی گئی  اطلاع کی بنیاد پر سیلف اسسمنٹ سے ایک لاکھ  روپے  کے  ٹیکس  ذمہ داری والے  ٹیکس  دہندگان کے لئے  بھی  ٹیکس ادائیگی کی آخری تاریخ کو    آگے بڑھایا گیا ہے۔ یعنی ایسے ٹیکس دہندگان  کو جنہیں  اپنے  کھاتوں  اور آڈٹ جانچ   کرانےکی ضرورت نہیں ہے، کے لئے  ٹیکس ادا کرنے کی  آخری تاریخ  کو  31 جولائی  2020 سے آگے بڑھاکر   30 نومبر، 2020 کردیا گیا ہے اور جن کھاتوں کے لئے  آڈٹ جانچ کی ضرورت ہے، ان کے  انکم ٹیکس ادا کرنے کی  آخری تاریخ  31 اکتوبر 2020 سے بڑھاکر  30 نومبر2020 کردی گئی ہے۔

اسی طرح  سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے   ٹیکس دہندگان کو   سیلف اسسمنٹ کی بنیاد پر ٹیکس ادائیگی کی  آخری تاریخ میں چھوٹ دی گئی ہے  اور  سیلف اسسمنٹ کی بنیاد پر   ایک لاکھ روپے تک کی ٹیکس ذمہ داریاں  والے  ٹیکس ذمہ داران کو اب تک 31 جنوری ، 2021 تک   ٹیکس ادا کرنا  ہوگا ، جن کا ذکر پیرا 3 (اے)اور پیرا تین (بی) میں کیا گیاہے۔ جبکہ پیرا 3 (سی) میں مذکورہ زمروں کے لئے آخری تاریخ  31 دسمبر 2020 ہوگی۔ اس سلسلہ میں  ضروری   نوٹی فکیشن  جاری  کیا جائے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More